گجرات میں تعلیمی نظام پر بی جے پی کی سیاست کو کانگریس نے دکھایا آئینہ

Source: S.O. News Service | Published on 30th June 2022, 6:20 PM | ملکی خبریں |

احمد آباد،30؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) گجرات میں برسراقتدار بی جے پی اور دہلی کی عام آدمی پارٹی (عآپ) کی حکومت اسکول کی حالت کو لے کر سیاست کرنے میں مصروف ہے۔ عآپ کے اسکول سسٹم کو آئینہ دکھانے کے لیے گجرات بی جے پی کا ایک نمائندہ وفد دہلی آیا ہوا ہے، اس درمیان اب گجرات کانگریس نے ریاست کے اسکولوں کی حالت کو لے کر بی جے پی کو گھیرنا شروع کر دیا ہے۔ گجرات میں تعلیم پر بی جے پی کی سیاست کو کانگریس نے آئینہ دکھایا ہے۔ کانگریس نے جمعرات کو برسراقتدار پارٹی بی جے پی پر دہلی میں ایک نمائندہ وفد بھیجنے پر سوال اٹھایا ہے۔ ریاستی کانگریس چیف جگدیش ٹھاکور نے بدھ کو راجکوٹ ضلع کے موتی مارد گاؤں میں اسکولی طلبا کی مخالفت کا حوالہ دیا۔

موتی مارد گاؤں دھوراجی اسمبلی حلقہ کا ایک حصہ ہے، جہاں سے کانگریس کے للت وسویا رکن اسمبلی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عمارت مخدوش حالت میں ہے اور اسکول نمبر 3 کے 165 طلبا کو اسکول نمبر 4 میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ نئی اسکول عمارت کو منظوری مل گئی ہے اور فنڈ بھی الاٹ کر دیا گیا ہے، لیکن اسمبلی انتخاب کے بعد ہی کام شروع ہوگا۔ اسکول نمبر 3 میں دو پولنگ بوتھ ہونے کی وجہ سے کلکٹر نے انتخاب تک تعمیر نو پر روک لگا دی ہے۔ تب تک طلبا کے پاس قریب کے اسکول جانے کے علاوہ کوئی متبادل نہیں ہے۔ وسویا نے کہا کہ ’’انتخاب سے پہلے کچھ کلاسز کی تعمیر کیوں نہیں کرائی جا سکتی ہے تاکہ طلبا کو سفر نہ کرنا پڑے۔‘‘

گمن پورہ گاؤں کے سماجی کارکن کنو بھائی شمشیرا نے کہا کہ ریاستی حکومت نے گاؤں کے اسکول کو بند کر لکشمی پورہ گاؤں میں انضمام کر دیا ہے۔ درجہ ایک سے پانچ تک کے کُل 45 طلبا اور درجہ 6 سے 8 تک کے 27 طلبا اس سے متاثر ہیں۔ گاؤں کے لوگ چاہتے ہیں کہ اسکول گاؤں میں ہی دوبارہ شروع ہو۔ کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر ارجن موڈھواڈیا نے الزام عائد کیا کہ انضمام کے نام پر ریاستی حکومت نے گزشتہ دو سال میں 577 سرکاری پرائمری اسکولوں کو بند کر دیا ہے۔ ریاستی حکومت نے 100 سے کم طالب علم والے پرائمری اسکولوں کو نزدیکی پرائمری اسکول میں ضم کرنے کا فیصلہ لیا ہے اور ٹرانسپورٹیشن کے لیے ریاستی حکومت طلبا کے لیے گاڑیوں کا انتظام کرتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔