نئی دہلی،3؍مئی(ایس او نیوز؍یواین آئی)چھوٹی،بہت چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے مرکزی وزیرنیتن گڈکری نے ہفتے کو کہا کہ حکومت چھوٹی صنعتوں کے لئے جلد ہی ایک راحت پیکیج کا اعلان کرسکتی ہے۔
مسٹر گڈکری نے فلی خواتین تنظیم کی ایک تقریب میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ راحت پیکیج کی سفارش وزارت خزانہ اور وزیراعظم کے دفتر کو بھیج دی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں اعلان جلد ہوجائے گا۔
گڈکری نے فکی خاتون تنظیم کی ایک سویوینئرجاری کرتے ہوئے کہا کہ یورپ،امریکہ،جاپان اوردیگر ترقی یافتہ ملکوں کی کمپنیاں اور ڈائرکٹر چین چھوڑنا چاہتے ہیں۔ ہندوستان کے کاروباریوں کے لئے یہ ایک اچھا موقع ہے کہ اب بھی ان کمپنیوں اور سرمایہ کاروں سے اتحاد کرکے اپنے کاروبار کو بین الاقوامی بازار میں قائم کرسکتے ہیں۔اس سویوینئرمیں چھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیان صنعتوں کے شعبہ میں کامیاب 100 خواتین کی معلومات دی گئی ہیں۔اس موقع پر خواتین تنظیم کی صدر ہرجندر کور تلوار بھی موجود تھیں۔