کسانوں کو ہراساں کرکے اقتدار میں ٹکنا مشکل:اکھلیش یادو

Source: S.O. News Service | Published on 6th March 2021, 11:39 AM | ملکی خبریں |

علی گڑھ، 6؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) حکومت کا جو کسانوں کے ساتھ رویہ ہےاس کو لے کر غصہ بڑھتا جارہا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادونے اس تعلق سے کہا ہےکہ مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ کسانوں کو ہراساں کرکے کوئی اقتدار میں نہیں ٹک سکتا۔

اکھلیش یادو نے جمعہ کو جاری بیان میں کہا کہ تین زرعی قوانین کی واپسی تک کسانوں نے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس لڑائی سے ہندستان کی مٹی کا مستقبل جڑا ہے۔ کسان کی محنت سے ہی لوگوں کو کھانا ملتا ہے، زندگی چلتی ہے۔ بی جے پی حکومت نے اپنے آنکھ کان بند کررکھے ہیں۔ اسے کاشتکاروں کی پریشانی نظر نہیں آرہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے لوگ کھیتی نہیں کرتے ہیں۔ کسان کا دھان 900سے 1100روپے میں لوٹ لیا گیا، مکہ اور آلو کیسے خریدا جائے گا۔ ایم ایس پی کہاں مل رہی ہے۔ ایک وقت ایسٹ انڈیا کمپنی کاروبار کرنے آئی تھی وہی حکومت بن گئی، ہم اس کے غلام بن گئے۔ بی جے پی حکومت کمپنی سرکار چلائے گی۔ سیاہ قوانین سے کسان کی کھیتی چھن جائے گی۔ اسے انصاف نہیں ملے گا۔ صنعت کاروں کی مان مانی چلے گی۔

سابق وزیراعلی نے کہاکہ بی جے پی حکومت نے نوجوانوں کو موبائل میں الجھا دیا ہے۔ حکومت کی نقص سے پر پالیسیوں سے نئی نسل کا مستقبل غیرمحفوظ ہوگیا ہے۔ زرعی قوانین خطرناک قدم ہے۔ کھیتی کے بغیر کوئی عالمی گرو نہیں بن سکتا۔مرکز کی بی جے پی حکومت کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ کسانوں کو ہراساں کرکے کوئی اقتدار میں نہیں ٹک سکتا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔