حکومت جھوٹے اعلانات بند کر کے روزگار دے: کمل ناتھ

Source: S.O. News Service | Published on 27th September 2022, 11:51 AM | ملکی خبریں |

بھوپال، 27؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے اندور میں جاری ’یوا ستیہ گرہ‘ کے ذریعے حکومت پر حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ حکومت اب جھوٹے اعلانات بند کر دے اور لوگوں کو روزگار دینے کا کام کرے۔ کمل ناتھ نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں کہا کہ جن لوگوں نے اقتدار میں آنے کے لیے نوجوانوں کو دو کروڑ روزگار دینے، ہر ماہ ایک لاکھ بھرتی جیسے جھوٹے وعدہ کیے تھے، ان سے ان کے جھوٹے اعلانات اور وعدوں کا حساب مانگنے کے لئے ریاست کے نوجوان اب سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ اندور کی سڑکوں پر ہزاروں نوجوانوں ’یوا ستیہ گرہ‘ بی جے پی حکومت سے ان کے جھوٹے وعدوں پر جواب مانگ رہا ہے۔

کمل ناتھ نے کہا کہ نوجوان داخلہ امتحان منعقد کرنے، پی ایس سی کے رکے رزلٹ جاری کرنے، او بی سی ریزرویشن پر جلد فیصلہ، بیک لاک کے عہدہ بھرنے کی مانگ کر رہے ہیں۔ حکومت اب جھوٹے اعلانات بند کر کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے۔ کانگریس ریاست کے نوجوانوں کے ساتھ ہے اور لڑائی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ مدھیہ پردیش میں ان دنوں ہزاروں نوجوان اپنی مانگوں اور روزگار کو لے کر تحریک چلا رہے ہیں۔ ان کی یہ تحریک 28 تاریخ تک چلے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔