کساد بازاری روکنے کے لیے منموہن سنگھ کی تجویز پر عمل کرے حکومت: چدمبرم

Source: S.O. News Service | Published on 27th September 2019, 2:16 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،27؍ستمبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) آئی این ایکس میڈیا معاملہ میں عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل میں بند سابق مرکزی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ معیشت میں کسادبازاری سے باہر نکلنے کاراستہ صرف سابق وزیراعظم منموہن سنگھ دکھا سکتے ہیں اور حکومت کو ان کی بات ماننی چاہیے ۔

ڈاکٹر سنگھ کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے چدمبرم نے ٹوئٹ کرکے یہ بات کہی۔ یہ ٹوئٹ ان کی طرف سے ان کے گھر کے افراد نے کیا ہے۔ انھوں نے کہا،’’ ڈاکٹر منموہن سنگھ کو سالگرہ کی مبارک باد۔ آپ 100 سال اور اس سے زیادہ جیتے رہیں ۔‘‘

سابق مرکزی وزیر نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا، ’’میری حکومت سے درخواست ہے کہ وہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی باتیں سنے۔ ملک کی معیشت میں جاری موجودہ کساد بازاری سے نکلنے کا اگر کوئی راستہ دکھا سکتا ہے تو وہ صرف ڈاکٹر سنگھ ہیں۔‘‘

انھوں نے کہا، ’’حکومت کی بنیادی غلطی یہ ہے کہ وہ معیشت میں کساد بازاری پر اثر ڈالنے والے اصل عوامل کو نہیں سمجھ پائی ہے۔ مانگ میں کمی ہے، روزگار، تنخواہ اور متبادل کے تعلق سے مایوسی بڑھ رہی ہے ۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...