مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 18th April 2024, 11:16 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 18/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ نے ایک خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اسے الیکشن کمیشن کی جانب سے 4 ہینڈلس کے پوسٹ ڈلیٹ کرنے کی ہدایت ملی ہے۔ اسی تعلق سے کانگریس نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایکس نے مذکورہ خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم اظہار رائے کی آزادی میں رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہتے لیکن چونکہ ہمارے پاس یہ ہدایت آئی ہے اس لیے ایسا کرنا پڑا۔ سپریا شرینیت نے اس تعلق سے کہا کہ اگر کوئی شخص نفرت انگیز تقریر کر رہا ہے، مذہب کا استعمال کر رہا ہے یا کسی شخص کے خلاف نازیبا تبصرہ کر رہا ہے تو یہ یقیناً انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمیشن کو ایسی پوسٹوں کو ہٹانے کا پورا حق ہے، لیکن حذف شدہ پوسٹ میں انتخابی بانڈ کے بارے میں بات کی گئی تھی جسے وزیر اعظم مودی چھپانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ انتخابی بانڈ آزاد ہندوستان کا سب سے بڑا گھوٹالہ ہے۔ بی جے پی الیکٹورل بانڈ اسکیم کے ذریعے وصولی کا ریکٹ چلا رہی تھی۔ اس کا مکمل خاکہ سب کے سامنے ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر الیکشن کمیشن کو الیکٹورل بانڈ کیوں قابل اعتراض لگا؟

کانگریس ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت نے مین اسٹریم میڈیا کو اپنا ماؤتھ پیس بنا لیا ہے۔ حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرنا تو دور میڈیا سلگتے ہوئے مسائل پر بھی بات نہیں کرتا۔ اس لیے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم مضبوط ہوئے، لیکن حکومت انہیں بھی سلگتے ہوئے مسائل اٹھانے سے روک رہی ہے۔ مودی حکومت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے فروری کے مہینے میں کسانوں کی تحریک کو دبانے کی کوشش کی۔ کسان تحریک کی حمایت کرنے والے ہرپال سنگھ سانگھا جیسے کسان لیڈروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے۔ اس کے ساتھ ہی کسانوں کی تحریک کی غیر جانبداری کے ساتھ کوریج کرنے والے صحافیوں کے ہینڈل بھی معطل کر دیے گئے۔ ابھی حال ہی میں یوٹیوب نے ’بولتا ہندوستان‘ چینل بند کر دیا اور دیگر چینلز کو نوٹس بھیجے گئے۔ وہیں اگر ای وی ایم جیسے موضاعات پر بات کی جاتی ہے تو ایسی ویڈیوز کا مانیٹائزیشن بند کر دیا جا رہا ہے۔ آج مودی حکومت کے سیاہ کارناموں کو بتانے والے ہر شخص کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے مین اسٹریم میڈیا پر قبضہ کر لیا ہے جہاں دن رات مودی-مودی ہوتا رہتا ہے۔ اب مودی حکومت یوٹیوب چینل اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو بند کرنے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ وہاں قدم بوسی نہیں ہو پا رہی ہے۔ یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مدراس ہائی کورٹ نے انڈین آئی ٹی ایکٹ کی دو شقوں پر روک لگا رکھی ہے۔ یہ نہایت تشویشناک ہے کیونکہ یہ ’شیڈوبین‘ اور ’ریچ‘ ختم کرنے کا معاملہ ہے جو لوگوں کی آمدنی کے ذرائع پر براہ راست حملہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ ؛ سپریم کورٹ نے ملزم سمیر کلکرنی کے مقدمہ پر اسٹے لگا دیا

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں آج ایک اہم پیش رفت ہوئی جب سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بینچ نے ملزم سمیر کلکرنی کی عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے اس کے مقدمہ پر عبوری اسٹے لگادیا یعنی کے سمیر کلکرنی کے کی پٹیشن پر حتمی فیصلہ آنے تک اس کے مقدمہ میں ٹرائل کورٹ میں کوئی پیش رفت ...

تریپورہ: الیکشن افسر سے مار پیٹ کے الزام میں گرفتار بی جے پی لیڈر کی درخواست ضمانت منظور

تریپورہ مشرق حلقہ انتخاب کے لئے 26 اپریل کو ہونے والی پولنگ کے دوران ایک پریزائیڈنگ آفیسر کے ساتھ مبینہ طور پر مار پیٹ کرنے کے الزام میں پولیس نے پیر کو تریپورہ میں ایک بی جے پی لیڈر کو گرفتار کر لیا۔

مودی حکومت نے اگنی ویر اسکیم لا کر فوج کی توہین کی: راہل گاندھی

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے فوج میں لاگو کی گئی اگنی ویر اسکیم کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر کرارا حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی مدھیہ پریش کے بھنڈ حلقہ انتخاب سے کانگریس امیدوار پھول سنگھ بریا کی حمایت میں منعقد جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر اعظم مودی کو آہستہ آہستہ ’انڈیا الائنس‘ کی جیت کا امکان نظر آنے لگا! شیوانند تیواری

  موجودہ پارلیمانی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شکست کا دعوی کرتے ہوئے مشہور سماج وادی اور بزرگ سیاسی لیڈر شیوانند تیواری نے کہا کہ وزیر اعظم کو آہستہ آہستہ انڈیا الائنس کی جیت کا امکان نظر آنے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور امت شاہ ان دنوں جس طرح کے ...

این ڈی اے اقربا پروری کے خاتمے کی شروعات اپنے گھر سے کرے، امت شاہ پر تیجسوی یادو کا سخت حملہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان پر کہ 2024 میں این ڈی اے کی حکومت بنتے ہی بہار سے ذات پرستی اور اقربا پروری کا خاتمہ کردیا جائے گا، آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ این ڈی اے کو اس کی شروعات سب سے پہلے اپنے گھر سے کرنی چاہئے۔

بی جے پی کا مہاراشٹر میں انتم سنسکار ہوگا، اسی لیے پی ایم مودی کی آتما یہاں بھٹک رہی ہے: سنجے راؤت

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے سے پہلے سیاسی پارٹیوں اور لیڈروں کے بیانات میں شدت آتی جا رہی ہے۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے ترجمان و رکن راجیہ سبھا سنجے راؤت نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور پی ایم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مہاراشٹر سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ...