گواکے نئے وزراء کو دی جائے گی وزارت،  چندرکانت کاولیکرہوں گے نائب وزیراعلیٰ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th July 2019, 10:36 PM | ملکی خبریں |

پنجی، 14 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) گواکے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے اتوار کو کہا کہ ریاست کابینہ میں شامل چار نئے وزراء کو پیر کو ان کی وزارت سونپی جائے گی۔ ساونت نے کہا کہ ماضی میں اپوزیشن کے لیڈر رہے چندرکانت کاولیکر کو نائب وزیر اعلی کے طور پر نامزد کیا جائے گا، لیکن انہوں نے کوئی اور معلومات دینے سے انکار کر دیا۔ریاست اسمبلی کا مانسون سیشن پیر کو آغاز ہوگایہ پوچھے جانے پر کہ نئے وزیر ایوان میں سوالوں کے جوابات کس طرح دے پائیں گے تو ساونت نے کہاکہ میں ان کی مدد کروں گا۔گوا میں 10 کانگریس ممبران اسمبلی کے بی جے پی میں شامل ہونے کے کچھ دنوں بعد ساونت نے ہفتہ کو اپنی کابینہ میں ردوبدل کیا تھا۔انہوں نے کابینہ میں تبدیلی کے لئے معاون جماعت گوا فارورڈ پارٹی (جی ایف پی) کے تین ارکان اور ایک آزاد امیدوار رکن کو وزیر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔گوا اسمبلی کے نائب صدر کے عہدے سے استعفی دینے والے مائیکل لوبو اور بی جے پی میں شامل ہونے والے 10 میں سے تین ممبران اسمبلی چندرکانت کاولیکر، جینیفر مونسیراتے اور فلپ روڈری گیز نے نئے وزراء کے طور پر حلف لیا تھا۔حلف برداری سے پہلے وزیر اعلی نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق چار وزراء- نائب وزیر اعلی وجے سردیسائی، آبی وسائل کے وزیر ونود پالیکر، دیہی ترقی کے وزیر جییش سال گاؤنکر(تمام جی ایف پی ممبر اسمبلی) اور آمدنی وزیر روہن کھنٹے (آزاد) کو کابینہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔کانگریس کے 10 ممبران اسمبلی بدھ کو بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔اس کے ساتھ ہی 40 رکنی ایوان میں بی جے پی کے ممبران اسمبلی کی تعداد بڑھ کر 27 ہو گئی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔