غازی آباد میں نقلی ادویات کی فیکٹری پکڑی گئی، 1.10 کروڑ کی دوائیں برآمد

Source: S.O. News Service | Published on 6th March 2024, 6:14 PM | ملکی خبریں |

غازی آباد ، 6/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) غازی آباد میں نقلی دوائیں بنانے والی ایک فیکٹری پکڑی گئی ہے۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈرگ ڈپارٹمنٹ نے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے کی نقلی ادویات ضبط کی ہیں۔ یہ نقلی ادویات معروف کمپنیوں کے نام پر پیک کر کے فروخت کی جا رہی تھیں۔ یہ کارروائی غازی آباد کے راجندر نگر اور بھوپورہ علاقے میں ہوئی ہے جہاں ڈرگ ڈپارٹمنٹ نے چھاپہ مارا ہے۔ اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس فیکٹری کے حوالے سے پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ پولیس نے فیکٹری کو سیل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ڈرگ ڈیپارٹمنٹ سے موصولہ اطلاع کے مطابق منگل (5 مارچ) کو ایک اطلاع کی بنیاد پر ڈرگ ڈپارٹمنٹ نے غازی آباد کے دو مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔ چھاپے میں 1 کروڑ 10 لاکھ روپے کی جعلی ادویات برآمد ہوئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ جعلی ادویات ایک مشہور کمپنی کے نام پر پیک کر کے فروخت کی جا رہی تھیں۔

ڈرگ ڈپارٹمنٹ کے اس چھاپے میں پکڑی گئی زیادہ تر ادویات شوگر اور گیس کی ہیں۔ چھاپے کے دوران پیکنگ مشینیں اور جعلی ادویات ملی ہیں۔ ڈرگ ڈپارٹمنٹ نے 14 ادویات کے نمونے لے لیے ہیں اور فیکٹری کے خلاف تھانہ صاحب آباد میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ اس معاملے میں گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کالیجیم سسٹم ختم کرنے والی عرضداشت پر سماعت کرنے سے چیف جسٹس آف انڈیا نے کیا انکار

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ میں ججوں کی تقرری کے کالیجیم سسٹم کو ختم کرنے کی درخواست والی عرضداشت پر غور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے ایڈووکیٹ میتھیوز نیدومپرا کی اس درخواست پر غور کیا کہ کالیجیم سسٹم کو ختم ...

لوک سبھا الیکشن 2024: کانگریس نے پنجاب میں 4 امیدواروں کا کیا اعلان، ریاست کی 13 میں سے 12 سیٹوں کے امیدوار طے

کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے پنجاب میں چار سیٹوں پر آج (29 اپریل) اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے راجستھان کانگریس کے انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا کو گورداسپور سے اور پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ برار (راجا ورنگ) کو لدھیانہ سے ٹکٹ دیا ہے۔ کانگریس نے ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...

کانگریس کا پی ایم مودی پر سخت حملہ، کہا- دوسرے مرحلے کے بعد بوکھلائے مودی ڈر پھیلا رہے ہیں

کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کرناٹک میں پی ایم مودی کی ریلی سے قبل مودی سے کچھ سوالات پوچھے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انہوں نے لکھا کہ دوسرے مرحلے میں شکست کے بعد مایوس وزیر اعظم آج کرناٹک میں کئی ریلیاں کر رہے ہیں۔ کچھ سوالات ہیں جن کا جواب جھوٹ بولنے اور ...

تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت کے بعد سنیتا کجریوال کی وزیر اعلیٰ کجریوال سے ہوئی ملاقات

ہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے ان سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دی۔ حالانکہ عآپ نے اتوار کے روز الزام لگایا تھا کہ جیل افسران نے سنگیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ...

ووٹنگ فیصد گرنے سے بی جے پی پریشان، ریاستوں کو جنگی بنیادوں پر متحرک ہونے کی ہدایت

لوک سبھا انتخابات کے پہلے دو مرحلوں میں ووٹنگ کی شرح میں کمی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں خطرے کی گھنٹی بجائی ہے، جس نے اپنے کیڈر کو پارٹی کی پہنچ کو دوگنا کرنے اور ووٹروں کی بے حسی کے پیش نظر اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے کہ ووٹنگ کم نہیں ہونی چاہئے. سینئر بی جے پی ...