'گبر سنگھ ٹیکس' اس بات کی دردناک یاد دہانی ہے کہ وزیر اعظم کس کی پرواہ کرتے ہیں: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 5th July 2022, 6:19 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،5؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے پیر کے روز ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، "ہیلتھ انشورنس پر جی ایس ٹی 18 فیصد، اسپتال کے کمروں پر جی ایس ٹی 5 فیصد، ہیروں پر جی ایس ٹی 1.5 فیصد۔ 'گبر سنگھ ٹیکس' اس بات کی تکلیف دہ یاد دہانی ہے کہ وزیر اعظم کس کی پرواہ کرتے ہیں۔"

انہوں نے مزید لکھا، "ایک واحد، کم جی ایس ٹی کی شرح تعمیل کی لاگت کو کم کرے گی، حکومت کو منمانی کرنے سے روکے گی اور غریب اور متوسط ​​طبقے کے خاندانوں پر بوجھ کو کم کرے گی۔"

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب راہل گاندھی نے جی ایس ٹی کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہو۔ اس سے قبل ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا، "آمدنی اور روزگار میں کمی، اوپر سے بڑھتی ہوئی مہنگائی۔ وزیر اعظم کا گبر سنگھ ٹیکس اب گرہستی سروناش ٹیکس کا روپ لے چکا ہے۔‘‘

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا تھا، "کانگریس کے بنیادی عام ٹیکس کو بی جے پی نے گبر سنگھ ٹیکس میں بدل دیا۔ 1826 دنوں میں 6 شرحیں، 1000+ تبدیلیاں! آرام؟ کاروبار کرنے کے لئے یہ ایک ڈراؤنا خواب ہے، خاص طور پر ایم ایس ایم ایز کے لئے۔ کانگریس سنگل، کم شرح، ریاستوں کے ساتھ مساوی طور پر اشتراک والے جی ایس ٹی 2.0 کے ساتھ کاروبار اور نوکریوں کو بحال کرے گی۔"

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔