بھٹکل قومی شاہراہ پر دن دہاڑے سواری روک کر حملہ : رقم اور موبائل لوٹ کر فرار ہوئے ملزم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th February 2018, 10:14 AM | ساحلی خبریں |

 بھٹکل:2/ فروری (ایس اؤنیوز) بھٹکل قومی شاہراہ پر دن دہاڑے 2موٹر بائک پر سوار 4 لٹیروں کی ٹیم نے ایک منی ٹمپو  کو روک کر سواری کونقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ سواری پر موجود دولوگوں پر حملہ کرکے چار ہزار روپیہ نقد اور موبائل لے کر  فرار ہونے کا واقعہ وینکٹاپورآئس فیکٹری کے قریب پیش آیا ہے۔

حملہ کا شکار ہونے والوں کی شناخت کنداپور کے مکین کرشنا پجاری اور گروپرساد شٹی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ جن کے چہرے پر گھونسہ مارکر اُنہیں زخمی کیاگیاہے اور شرٹ کا جیب ہی چھینا گیا ہے، جس میں رقم تھی۔ سواری کے شیشوں کو چکنا چور کیاگیا ہے، سامان ادھر ادھر پھینکا گیا ہے ۔

موصولہ اطلاعا ت کے مطابق ملزموں میں سے ایک کی شناخت ہوئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ہاتھ میں ہاتھ تھام کر دونوں بائک سوارجارہے تھے جس پر اعتراض کئے جانے کی وجہ سے حملہ کیا گیا ہے۔ بائک سواروں کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ  بائک سواری کے دوران چاروں نوجوان شراب یا گانجہ کی نشہ میں ہونے کا شبہ جتایا گیا ہے۔ حملہ کا شکار ہوئے کرشنا اور گروپرساد نے میڈیا والوں کو بتایا کہ حملہ آوروں نے ان سے موبائیل اور رقم لوٹ کر فرا رہوگئے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قومی شاہراہ پر خوف کا ماحول دیکھا گیا۔ اطلاع ملتے ہی بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ ایس آئی منجپا  اپنے عملے کےساتھ جائے وقوع پر پہنچے اورمعائنہ کیا ۔ خبر ملی ہے کہ  واقعہ کی جانکاری لینے کے بعد ضلع ایس پی ونایک پاٹل نے ملزموں کو فوری گرفتارکرنے کی پولس افسران کو ہدایات جاری کی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے چوروں کی کہانی - کیا کہتا ہے کنڑا روزنامہ کراولی منجاو !

کاروار سے شائع ہونے والا ضلع اُترکنڑا کا معروف کنڑا روزنامہ   کراولی منجاو  نے اپنے سرسی رپورٹر راجو کانسور کی ایک رپورٹ کو اپنے فرنٹ صفحہ پر شائع کیا ہے جس میں بھٹکل کے عادی چوروں کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ 

کاروار: یکم جولائی سے ہوگا آئی پی سی اور سی آر پی سی کی جگہ نئے قانون کا نفاذ

ملک میں آزادی کے بعد سے اب تک تعزیرات ہند (انڈین پینل کوڈ)، فوجداری قانون (کریمنل پروسیجر کوڈ) اور قانون شہادت (ایویڈنس ایکٹ) کے تحت جو مقدمات درج ہوتے تھے ،اب ان کی جگہ یکم جولائی سے 'بھارتیہ نیائے سنہیتے'، 'بھارتیہ ناگرک سرکھشا سنہیتے' اور 'بھارتیہ ساکشیہ سنہیتے' جیسے نئے قوانین ...

بھٹکل کے بینگرے میں کمپاونڈ تعمیر کرنے کا تنازعہ - پنچایت نائب صدر پر حملہ

بھٹکل تعلقہ کے بینگرے گرام میں سڑک سے متصل کمپاونڈ کی دیوار تعمیر کرنے کے خلاف گاوں والوں کی طرف سے اعتراض اور شکایت موصول ہونے پر جائزہ لینے کے لئے  پہنچے پنچایت نائب صدر اور کانگریس لیڈر گوندنائک پر دو بھائیوں نے حملہ کردیا۔ واردات جمعہ کی شام کو پیش آئی۔

بھٹکل میں پینے کے پانی کے لئے آئے ہوئے فنڈ کا کیسے ہورہا ہے استعمال ؟ تعمیر شدہ ٹینک میں کیوں نہیں چڑھ رہا ہے پانی ؟

گزشتہ ایک دہائی کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کروڑوں روپیوں  کا فنڈ موصول ہونے کے باوجود بھٹکل تعلقہ میں پینے کے پانی قلت کی وجہ سے عوام سخت دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر دو لوگوں کی موت؛ گذشتہ تیس دنوں میں پیش آئی غرق ہوکر ہلاک ہونے کی تیسری واردات

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر  ایک خاتون اور ایک لڑکا ہلاک ہوگیا جن کی شناخت  پاروتی شنکر نائک (39) اورسورج پانڈو نائک (17)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پاروتی نائک کا شوہر  شنکر نائک بھٹکل میونسپالٹی  کا ورکر  بتایا گیا ہے۔