بہار سے منتخب کردہ 40 ممبران پارلیمنٹ میں شامل ہیں پانچ ایم ایل اے اور تین ایم ایل سی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th May 2019, 10:38 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ،27/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)  بہار سے 17 ویں لوک سبھا کے لئے منتخب کئے گئے 40 ممبران پارلیمنٹ میں ریاستی لیجسلیٹرکے آٹھ رکن شامل ہیں۔ان میں سے تین وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی کابینہ کا حصہ ہیں۔رکن پارلیمان منتخب ہوئے آٹھ افراد میں سے پانچ اسمبلی جبکہ تین قانون ساز کونسل کے رکن ہیں۔دو ایم ایل کونسلر جد (یو) کے راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ اور ایل جے پی کے پشوپتی کمار پارس بہار کابینہ کے رکن ہیں۔لوک سبھا انتخابات میں للن سنگھ مونگیر سیٹ سے جیتے ہیں جبکہ پارس اپنے بھائی اور ایل جے پی سربراہ رام ولاس پاسوان کی سیٹ حاجی پور سے ممبر پارلیمنٹ بنے ہیں۔وہیں کابینہ کے تیسرے رکن جد (یو) کے دنیش چندر یادو سہرسہ ضلع میں سمری بختیار پور سے رکن اسمبلی ہیں۔انہوں نے مدھے پورا پارلیمانی حلقہ سے الیکشن جیتا ہے۔اس سیٹ سے انہوں نے دو سابق فوجیوں آر جے ڈی کے شرد یادو اور پپو یادو کو شکست دی ہے۔جہان آباد پارلیمانی حلقہ سے ایم ایل سی چندیشور پرساد چندرونشی نے کامیابی حاصل کی ہے۔حالانکہ انہوں نے تقریباً1,000ووٹوں کے فرق سے ہی جیتے ہیں۔ بہار سے پارلیمنٹ پہنچنے والی ایک اور رکن اسمبلی ہیں جنتا دل (یو) کی کویتاسنگھ وہ سیوان پارلیمانی حلقہ سے منتخب کی گئی ہیں۔ 33 سالہ سنگھ ریاست سے منتخب ہونے والی سب سے کم عمر کی ایم پی ہیں۔پارلیمنٹ پہنچنے والے جنتا دل (یو) کے دیگر دو رکن اسمبلی ہیں۔گردھاری یادو اور اجے منڈل۔یہ لوگ بالترتیب بانکا اور بھاگلپور سے منتخب ہوئے ہیں۔اتنا ہی نہیں کشن گڑھ سے کانگریس ممبر اسمبلی محمد جاوید بھی پارلیمنٹ پہنچے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔