گنگولی بندرگاہ کی ترقی پر خرچ ہونگے 22 کروڑ روپے - وزیر ماہی گیری منکال وئیدیا کا بیان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th March 2024, 2:59 PM | ساحلی خبریں |

گنگولی 11/ مارچ (ایس او نیوز) وزیر برائے ماہی گیری، بندرگاہ و اندرونی آبی نقل و حمل منکال وئیدیا نے گنگولی بندرگاہ پر آتشزدگی کا شکار ہوئی کشتیوں کے مالکان کو معاوضہ تقسیم کرنے کے موقع پر بتایا کہ گنگولی ماہی گیری بندرگاہ کو ترقی دینے اور ماہی گیروں کے لئے بنیادی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے 22 کروڑ روپے لاگت کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ 

    خیال رہے کہ گزشتہ سال 13 نومبر کو گنگولی بندرگاہ پر کشتیوں میں اچانک آگ لگنے سے کئی کشتیاں اس کی زد میں آئی تھیں اور کشتی مالکان کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ وزیر منکال وئیدیا نے متاثرہ کشتیوں کے مالکان کو فی کس 10 لاکھ روپے معاوضہ منظور ہونے کا تصدیق نامہ سونپا ۔

    اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ گنگولی بندرگاہ کو ترقی دینے کا جو منصوبہ بنایا گیا ہے اس کے تحت ماہی گیروں کے لئے شیڈس بھی بنائے جائیں گے ۔ جلد ہی اس پروجیکٹ کے لئے ٹینڈر طلب کیا جائے گا ۔ منکال نے کہا کہ میں وزیر کی شناخت کے بجائے عام آدمی کہلانے کو ترجیح دیتا ہوں ۔ تمام ماہی گیر میرے رشتے دار ہیں ۔ اسی وجہ سے آج مجھے وزارت ماہی گیری کا قلمدان ملا ہے ۔ 

    وزیر موصوف نے بتایا کہ جب مرکزی حکومت نے کرناٹکا کے تین ساحلی اضلاع کی دیسی طرز پر ماہی گیری کرنے والی 8,200 کشتیوں کے لئے سبسیڈی والے کیروسین کا  کوٹہ منسوخ کیا تو ریاستی حکومت نے ماہی گیروں کے کیروسین خریدنا شروع کیا ۔ مگر مرکزی حکومت نے اس پر18% جی ایس ٹی عائد کر دی ، جس کی وجہ سے فی لیٹر کیروسین کی قیمت 90 روپے ہوگئی ۔ اس میں ریاستی حکومت کی طرف سے فی لیٹر 35  روپے کی سبسیڈی فراہم کی جاتی ہے ۔ 
    منکال وئیدیا نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے دیسی طرز کے مچھیروں کو مشورہ دیا ہے کہ کیروسین سے چلنے والے انجن تبدیل کرکے ایل پی جی والے انجن استعمال کرنا شروع کریں ۔ لیکن اس تبدیلی کے لئے ماہی گیروں کو مہلت درکار ہے ۔ 

    وزیر منکال وئیدیا نے اس پروگرام کے دوران مستحق ماہی گیروں کو 'لائف جیکیٹس' اور 'لائف بوائے' دینے کے علاوہ شیڈول کاسٹس اینڈ شیڈول ٹرائبس سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کو کٹس بھی تقسیم کیے ۔  

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...