شیموگہ میں آخر کار ہوائی جہاز اُترا، پہلی پرواز میں 75 مسافروں نے بنگلورو سے شیموگہ کیلئے کیا سفر

Source: S.O. News Service | Published on 2nd September 2023, 12:10 PM | ریاستی خبریں |

  شیموگہ،2/ستمبر(ایس او نیوز) شیموگہ ائیر پورٹ میں آخر کار  مسافروں سے بھرا ہوائی جہاز پہلی دفعہ لینڈکر   گیا  ہے۔بنگلورو کے کیمپے گوڈا ائیر پور ٹ سے انڈیگو ائیر لائنس  کا ہوائی  جہاز شیموگہ کیلئے 9 بج کر 50 منٹ کو پرواز بھرتے ہوئے 10 بجکر 45 منٹ پر شیموگہ کے کوئمپو ائیر پورٹ پر اترا۔

اس ہوائی جہاز میں سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا، ریاستی وزیر ایم  بی پاٹل، ایم پی بی وائی راگھویندرا سمیت کئی سیاستدانوں نے سفر کیا، اسی جہاز میں دیگر لوگوں نے بھی شیموگہ کیلئے پرواز بھری تھی، جملہ 75 مسافروں کے ساتھ جیسے ہی شیموگہ ائیر پورٹ پر یہ جہاز اترا تو ائیر پورٹ پر استقبال کرنے پہنچے شیموگہ ضلع نگران وزیر مد ھو بنگارپا ، ایم ایل اے شارداپوریا نائک، دپٹی کمشنر، ایس پی اور ضلع پنچایت کے سی ای او نے خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرا نے کہا کہ یہ شیموگہ کیلئے خوش قسمتی کی بات ہے کہ کئی سالوں سے شیموگہ کی عوام نے ائیر پورٹ کا جو خواب دیکھا تھا و ہ شرمندہ تعبیر ہوا، اس ائیر پورٹ کیلئے کسانوں کی بڑی قربانی ہے۔ ریاستی وزیر ایم بی پی پاٹل نے بتایا کہ اس ہوائی اڈے کی شروعات سے شیموگہ میں ترقیاتی کاموں  میں اضافہ ہوگا اور جلدہی شیموگہ مزید ترقی کر پائے گا۔ 

کسانوں کا احتجاج: افتتاحی تقریب میں ائیر پورٹ کیلئے زمین دینے والے کسانوں  کا  تذکرہ کرتے ہوئے  رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرا نے کسانوں کو تہنیت دینے کا اعلان  کیا اور کرشنپا اور گوند راج نامی دو لوگوں کا نام جیسے ہی اعلان کیا تو اس دوران وہاں موجو د ہا پکماس کے دائریکٹر اور پی ایل ڈی کے نائب صدر و جئے  کمار نے اعتراض کیا کہ جن لوگوں کا نام تہنیت کیلئے پیش کیا ہے وہ نہ ہی کسان  ہیں نہ ہی انہوں نے ائیر پورٹ کیلئے ایک انچ زمین تک دی ہے ، یہ لوگ برو کر ہیں اور بی جے پی کے کارکنان ہیں، اس طرح کی حرکت نامناسب ہے، یہ بی جے پی کا پروگرام نہیں ہے۔ اس احتجاج کے باوجود رکن پارلیمان نے کہا کہ کسانوں کی طرف سے یہ لوگ  تہنیت حاصل کررہے ہیں ۔ اس احتجاج کی وجہ سے کچھ وقت کیلئے پروگرام میں خلل پیدا ہوا۔  

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔