مہاراشٹرا میں اُدھو کی شیوسینا اراکین سے واپس آنے کی اپیل؛کہا؛ شکایت کرنے پر کرسی چھوڑ نے کے لئے تیار ۔‘‘ شندے کا 46 ایم ایل ایز کی حمایت کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd June 2022, 12:19 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 23؍ جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہا وکاس اگھاڑی کی قیادت کررہی شیوسینا کے سینئر لیڈراور شہری ترقیات کے وزیر ایکناتھ شندے کی بغاوت اور سیاستی اتھل پتھل کے  بیچ  شیو سینا کےسربراہ اور وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بدھ کی شام سوشل میڈیا پر عوام اور خصوصاً شیو سینکوں سے خطاب کرتے ہوئے اپیل کی کہ شیوسینک ایم ایل اے واپس آجائیں۔  ۳۵؍ منٹ کے خطاب میں ادھو ٹھاکرے نے  واضح کیا کہ  انہوں نے اپنا استعفیٰ تیار رکھا ہے مگر  وہ دبائو  اور جوڑ توڑ کی اس سیاست کے خلاف ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

  ادھو ٹھاکرے نے  فیس بک لائیو کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اگر ایک بھی شیو سینک مجھ سے آکر کہےکہ انہیں مَیں پارٹی کے سربراہ کے طور پر منظور نہیں یا وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دو تو مَیں دونوں ہی عہدوں سے فوراً استعفیٰ دے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرسی کیلئے جھگڑا کرنے والے لوگوں میں سے نہیں ہیں۔  ادھو ٹھاکرے نے یہ بھی واضح کیا کہ شیو سینا اور ہندوتواایک دوسرے سے الگ  نہیں ہو سکتے اور جو شیو سینا بالا صاحب ٹھاکرے کے زمانے میں تھی وہی آج  بھی ہے۔ اس لئے یہ بھرم نہ پھیلایا جائے کہ ہم نے ہندوتوا سے سمجھوتہ کرلیا ہے۔ 

 باغی لیڈروں کے تعلق سے ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ وہ لوگ غائب ہونے کےبجائے مجھ سے بات چیت کرتے تو زیادہ بہتر ہو تا۔ اگر اب بھی وہ مجھ سے کہہ دیںتو مَیں پارٹی کے سربراہ اور وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کو تیار ہوں۔مجھے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا کوئی لالچ نہیں ہے بلکہ میں نے استعفیٰ تیار کرلیا ہے لیکن میں اس طرح کی دبائو کی  سیاست کے سامنے نہیں جھکوں گا۔ اس طرح کی سیاست کا مقابلہ کرنا مجھے آتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہاکہ  یہ شکایت کی جارہی ہے کہ مَیں لوگوں  سے نہیں ملتا جبکہ یہ بالکل جھوٹ ہے۔ میرے عہدہ سنبھالتے ہی کورونا کی وبا آگئی اور کورونا سے نمٹنے میں میرا زیادہ  وقت صرف ہونے لگا تھا۔ ایسے مشکل حالات میں  میں نے نہایت ایمانداری  سے کام کیا  ۔ اسی وجہ سے  مجھے ملک کے ٹاپ ۵؍ وزرائے اعلیٰ کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ پھر میری سرجری ہوئی جس کے سبب مَیں ۲؍  سے ۳؍مہینے کسی کو نہیں مل سکتا تھا۔ اس  کے بعد مَیں نے لوگوںسے ملاقات کرنے اور حکومت کو مزید بہتر ڈھنگ سے چلانے کا کام شروع کیا۔  انہوں نے یہ بھی یاد دلایاکہپہلی کابینہ کی میٹنگ بھی مَیں نے اسپتال سے ہی کی تھی۔

  ادھو ٹھاکرے نے  ہندوتوا کے تعلق سے لگنے والے الزامات پر کہا کہ شیوسینا ہندوتوا سے دور نہیں ہو سکتی، اسی  لئے آدتیہ ٹھاکرے ، ایکناتھ شندے ایودھیا گئے تھے۔ میں ودھان بھاون میں ہندوتوا پر بات کرنے والا پہلا وزیر اعلیٰ ہوں لیکن یہ خبر پھیلائی گئی کہ یہ بالاصاحب کی شیوسینا نہیں ہے لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ شیو سینا  جو بالاصاحب  ٹھاکرے کے ز مانے میں تھی وہی  آج بھی ہے ۔ 

  ادھو ٹھاکرے نے نے مزید کہاکہ شیو سینا کے متعدد ایم ایل اے غائب  ہیں ۔ اس سے مجھے صدمہ ہوا ہےکیونکہ  اگر کانگریس اور این سی پی  کے لیڈر  یہ کہتے کہ ادھو ٹھاکرے ہمیں قبول نہیں تو بات سمجھ میں بھی آتی لیکن آج صبح ہی کمل ناتھ  اور  شردپوار نے فون کر کے مجھ پر ہر طرح سے اعتماد ظاہر کیا لیکن  میرے ہی لوگ مجھ سے چھپتے پھررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ انہیں مجھ پر اعتبار نہیں ہے۔  یہ بہت زیادہ تکلیف دہ ہے ۔ انہیں یہ سب کرنے کے بجائے مجھے آکر صاف طور پر بتادینا چاہئے تھا کہ ان کی شکایت کیا ہے۔ 

 مہاراشٹر میں تیزی سے تبدیل ہو رہے سیاسی منظرنامہ کے درمیان گورنر کوشیاری کے بعد وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ جس کے بعد ورچوئل طریقہ سے کابینہ کا اجلاس منعقد کیا گیا  ہے اور وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے  نے  اس میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔

 مہاراشٹر میں غیر معمولی سیاسی ہنگامہ آرائی کے دوران شیوسینا نے شام میں اپنے اراکین اسمبلی کی  میٹنگ  کے لئے  وہپ جاری کردیا تھا تاکہ تمام اراکین اسمبلی  میٹنگ میں شرکت کری۔ ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں صرف ۱۶؍ اراکین اسمبلی نے شرکت کی ۔ اس دوران ادھو ٹھاکرے نے ان سبھی  سےمتحد رہنے کی اپیل کی ۔ 

  دوسری طرف  شیوسینا کے باغی  اراکین اسمبلی  جو اس وقت آسام کے گوہاٹی میں ریڈیسن بلو ہوٹل میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں یہاں تین دن قیام کریں گے اور مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  گفتگو کریں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ باغی شیو سینا لیڈر ایکناتھ شندے نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو ایک خط لکھا ہے تاکہ وہ حکومت بنانے کے لیے اپنی طاقت ظاہر کرنے کے  لئے میٹنگ طلب کریں۔ اہم بات یہ ہے کہ کوشیاری بھی بدھ کو کورونا سے متاثر  پائے گئے۔  ان کی غیر موجودگی میں گوا کے گورنر سریدھرن ریڈی کو مہاراشٹر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔دریں اثناء معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ریڈی نے پہلے ہی شندے کو ویڈیو کانفرنسنگ کے لئے رضامندی دے دی ہے۔ 

 دریں اثناء باغی رکن اسمبلی اور وزیر ایکناتھ شندے نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں شیوسینا اور آزاد  اراکین سمیت ۴۶؍اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔دریں اثناء تمام ۴۰؍ایم ایل ایز بشمول ۳۳؍شیوسینا ایم ایل اے اور سات آزاد امیدوار، گوہاٹی کے ہوٹل میں ایک اہم میٹنگ میں شرکت کر رہے ہیں۔ آسام کی کابینہ کے کئی سینئر وزیر بھی ریڈیسن بلو ہوٹل میں موجود ہیں۔  اس سے قبل  شندے مہاراشٹر کے دیگر پارٹی ایم ایل ایز کے ساتھ بدھ کی صبح سورت سے گوہاٹی پہنچے تھے۔ امکان ہے کہ انہیں اب امپھال روانہ کردیا جائے۔  

  گوہاٹی ہوائی اڈے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے شندے نے دعویٰ کیا کہ انہیں شیوسینا کے ۴۰؍ ایم ایل ایز اور  ۶؍ آزاد اراکین  کی حمایت حاصل ہے اور وہ بالاصاحب ٹھاکرے کے نظریے کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا،  ہم نے بالاصاحب ٹھاکرے کی شیوسینا کو نہیں چھوڑا اور نہ چھوڑیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔