27ستمبر کو کسان لاک ڈاؤن، ٹکیت نے کہا”کوئی سڑک پر نہ چلے،پھنسا رہے گا“

Source: S.O. News Service | Published on 20th September 2021, 10:58 AM | ملکی خبریں |

شاہجہاں پور،20؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو)کے رہنما راکیش ٹکیت نے کہا کہ27ستمبر کو کسانوں کا لاک ڈاؤن ہے، جو لوگ بھی اناج کھاتے ہیں وہ ایک دن کسانوں کے نام کر دیں - اس دن کوئی بھی سڑک پر نہ نکلے،جو بھی نکلے گا وہ پھنسا رہ جائیگا- انہوں نے کہاکہ کسانوں کو پیچھے ہٹا کر سرکار کیا جیتنا چاہتی ہے؟ ہم اپنے حق کی لڑائی لڑ رہے ہیں -راکیش ٹکیت نے کہا کہ کسانوں کی تحریک فصلوں اور نسلوں کو بچانے کی تحریک ہے اور جب تک مرکزی حکومت کسانوں پر تھوپے گئے کالے زرعی قوانین کو واپس نہیں لے لیتی ہے، وہ کسانوں کے تعاون سے دہلی سرحدوں پرکھڑے رہیں گے-

انہوں نے شاہجہاں پور میں کسانوں کے ایک جلسہ عام کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریکوں میں مذہبی مقامات کا خاص تعاون ہے اور گرو گوبند سنگھ نے اپنے دورے کے دوران کھاپ پنچایتوں سے رابطہ کیا تھا اور اس کے بعد متاثرین کو صبر کرنے کو کہا تھا - انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد سنگھ نے بندہ سنگھ بہادر کو سر ناری گاؤں بھیجا،جہاں کے لوگوں نے فوج بنا کر سرحد کا قلعہ فتح کیا تھا -انہوں نے کہا کہ آج بھی کارپوریٹ گھرانوں اور مرکزی حکومت کے گٹھ جوڑ سے کسانوں اور مزدوروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، ایسی صورتحال میں اب وقت آگیا ہے کہ سادھو سنتوں کی موجودگی میں کھاپ پنچایتوں سے نکلے کسان جنگجو سرکار کی جڑیں ہلا کر رکھ دیں - جب تک کالے قوانین واپس نہیں لے لئے جاتے ہیں کسان دہلی کی سرحدوں پر ہی ڈٹے رہیں گے -

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بھارتیہ کسان یونین (چڈونی گروپ)کے قومی صدر گرنام سنگھ چڈونی نے دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کی تحریک کو دھرم یدھ قرار دیا- انہوں نے کہا کہ یہ مذہبی جنگ کسانوں کے حقوق کیلئے لڑی جا رہی ہے جبکہ حکومت کا منشابھارت کے کسانوں اور مزدوروں کو غلام بنانا ہے جسے کسی بھی حالت میں پورا نہیں ہونے دیا جائے گا-

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔