زرعی بل: پنجاب میں کسانوں کی ریل روکو تحریک، 14 ٹرینیں منسوخ، ریاست گیر بند کل

Source: S.O. News Service | Published on 24th September 2020, 9:06 PM | ملکی خبریں |

چندی گڑھ،24؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) پنجاب کے کسانوں نے تین اہم زرعی بلوں کے خلاف احتجاج تیز کر دیا ہے۔ جمعرات سے کسانوں نے ریاست میں تین روزہ ریل روکو تحریک شروع کر دی ہے۔ امرتسر، فیروز پور اضلاع میں کسانوں نے ریلوے ٹریک پر بیٹھ کر دھرنا دیا، جس کے سبب دہلی آنے اور جانے والی ٹرینیں متاثر ہوئیں۔ کسانوں نے 25 ستمبر یعنی جمعہ کو ریاست گیر بند کا اعلان کیا ہے۔ جس کے پیش نظر فیروز پور ریلوے ڈویژن نے 14 ٹرینوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ کسانوں نے یکم اکتوبر سے غیر معینہ مدت کے لئے بند کا اعلان کیا ہے۔

کورونا وائرس کی وبا کے باوجود پنجاب میں کسانوں کا بڑے پیمانے پر احتجاج یہ ثابت کرتا ہے کہ اگرچہ پارلیمنٹ سے بلوں کو منظور کر لیا گیا ہے لیکن کسان اس کو قبول کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔ کسانوں کو خدشہ ہے کہ ایک بار منڈی کے باہر خریداری شروع ہو گئی تو، انہیں کم سے کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) کے نظام سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔

پنجاب میں ریل روکو تحریک کے تحت کئی شہروں کے دیہی علاقوں میں کسان اور ان کے اہل خانہ بشمول بچے اور بوڑھے، علی الصبح ہی قریبی ریلوے ٹریک پر جا کر بیٹھ گئے تھے۔ ایک کسان نے این ڈی ٹی وی کو بتایا، ’’حکومت ہم کسانوں سے بات نہیں کرنا چاہتی۔ اگر ہم ان قوانین کو قبول نہیں کرتے تو انہیں زمین پر نافذ نہیں کیا جا سکتا۔ ہم لڑائی جاری رکھیں گے، یہ لڑائی 2 ، 5 یا 10 سال بھی چل سکتی ہے۔ حکومت کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ ملک کے کسان اور مزدور ان بلوں کو قبول کریں گے۔"

کاشتکاروں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر حکومت غیر متوقع ہنگامے کے درمیان صوتی ووٹ کے ذریعے منظور کردہ ان بلوں کو واپس نہیں لیتی ہے تو ان کا احتجاج تیز ہو جائے گا۔ ملک میں چاول اور گندم کی بڑی پیداوار کرنے والی ریاستوں پنجاب اور ہریانہ کے کسان ان بلوں کی مخالفت کر رہے ہیں۔

کسانوں کی نقل و حرکت کو دیکھتے ہوئے ریلوے نے 24 سے 26 ستمبر تک پنجاب میں ریل آپریشن منسوخ کر دیا ہے۔ کوئی مسافر اور پارسل ٹرین 24 سے 26 ستمبر تک پنجاب نہیں جائے گی۔ ٹرینوں کا سفر امبالہ کینٹ، سہارنپور اور دہلی اسٹیشنوں پر ختم کر دیا جائے گا۔ امبالا - لدھیانہ اور امبالا ۔ چندی گڑھ ریل روٹ بند رہے گا۔ تین دنوں میں 34 ٹرینوں کا سفر محدود، منسوخ یا ان ک روٹ ٹبدیل کیا گیا ہے۔ ان میں 26 مسافر ٹرینیں شامل ہیں جبکہ 8 پارسل ٹرینیں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔