بھٹکل کے معروف ڈاکٹر گونسالویز بنگلور میں انتقال کرگئے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd June 2018, 7:05 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 2/جون (ایس او نیوز)  بھٹکل کے کافی پرانے مگر مشہور ومعروف ڈاکٹر گونسالویز بنگلور میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ان کی عمر 75 سال تھی۔

بھٹکل میں پہلا نرسنگ ہوم قائم کرنے کا شرف پانے والے ڈاکٹر گونسالویز کا پورا نام ڈاکٹر پیٹر گونسالویز تھا، انہوں نے ماتھا نرسنگ ہوم کے نام سے  قریب 43 سال قبل  بھٹکل کے عیدگاہ کے قریب اپنا اسپتال کھولا تھا، جہاں آج  بھی یہ اسپتال قائم ہے۔

بھٹکل کے آس پاس کہیں پر بھی کوئی نرسنگ ہوم نہ ہونے کے وجہ سے آمیر تو آمیر  درمیانی  درجے اور غریب لوگ  بھی اسی اسپتال کا رُخ کرتے تھے ۔ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی ڈاکٹری کی تعلیم مکمل کرتے ہی بھٹکل میں نرسنگ ہوم قائم کیا تھا، جہاں  بچوں کی ڈیلیوری کے لئے ان کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی  اپنی خدمات انجام دیتی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ ان کی تینوں بیٹیاں بھی ڈاکٹر ہیں اور وہ بنگلور میں مقیم ہیں۔ ان کو تین بیٹے بھی ہیں۔

ان کے انتقال پر بھٹکل کے کئی ایک اداروں نے نہایت غم کا اظہار کرتے ہوئے گھروالوں کے ساتھ تعزیت کی ہے۔ بھٹکل آئی ایم اے کی جانب سے صدر ڈاکٹر آر وی صراف کی صدارت میں آج  ایک تعزیتی جلسہ بھی منعقد کیا گیا ہے جس میں ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور گھروالوں کے ساتھ تعزیت کی گئی۔

بھٹکل کا قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری نے بھی اس موقع پراپنے  گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے گھروالوں کے ساتھ تعزیت کی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے پڑوسی علاقہ شیرور میں الیکٹرک وائر پر پیر رکھنے سے ایک شخص کی ہوئی موت

پڑوسی علاقہ شیرور میں روڈ پر گری ہوئی   الیکٹرک وائر پر پیر رکھنے کے نتیجے میں  ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت محمد ارشاد  کورڈی(55) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔واردات اتوار صبح قریب چھ بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات میں بھٹکل کے مسلم اکثریتی پولنگ بوتھوں پر78 فیصد سے بھی زائد پولنگ؛ تنظیم نے کی فیڈریشن اور اسپورٹس سینٹروں کے نوجوانوں کی ستائش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اُترکنڑا حلقہ کے بھٹکل میں مسلم اکثریتی پولنگ بوتھوں پر 78 فیصد سے بھی زائد ووٹنگ کرانے میں کامیاب ہونے پر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و  تنظیم نے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے نوجوانوں اور شہر کے مختلف اسپورٹس سینٹروں اور دیگر اداروں کے ...

بھٹکل کے چوروں کی کہانی - کیا کہتا ہے کنڑا روزنامہ کراولی منجاو !

کاروار سے شائع ہونے والا ضلع اُترکنڑا کا معروف کنڑا روزنامہ   کراولی منجاو  نے اپنے سرسی رپورٹر راجو کانسور کی ایک رپورٹ کو اپنے فرنٹ صفحہ پر شائع کیا ہے جس میں بھٹکل کے عادی چوروں کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ 

کاروار: یکم جولائی سے ہوگا آئی پی سی اور سی آر پی سی کی جگہ نئے قانون کا نفاذ

ملک میں آزادی کے بعد سے اب تک تعزیرات ہند (انڈین پینل کوڈ)، فوجداری قانون (کریمنل پروسیجر کوڈ) اور قانون شہادت (ایویڈنس ایکٹ) کے تحت جو مقدمات درج ہوتے تھے ،اب ان کی جگہ یکم جولائی سے 'بھارتیہ نیائے سنہیتے'، 'بھارتیہ ناگرک سرکھشا سنہیتے' اور 'بھارتیہ ساکشیہ سنہیتے' جیسے نئے قوانین ...

پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، عدالت نے ایس آئی ٹی کو دی اجازت

کرناٹک کی ہاسن سیٹ سے  رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کی انتخابی اتحادی جے ڈی ایس کے معطل امیدوار پرجول ریونا ان دنوں خبروں میں ہیں۔ اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ پرجول ریونا   پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، سیکڑوں ویڈیوز ریکارڈ کرنے، دھمکیاں دینے اور سازش ...

رائل چیلنجرز بنگلور ونے چنئی سپر کنگز کو 27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں داخلہ حاصل کیا

  رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے بلے بازوں وراٹ کوہلی (47) ، فاف ڈوپلیسی (54) رجت پاٹیدار (41) اور کیمرون گرین کی شاندار کارکردگی کے بعد گیندبازی کی عمدہ گیندبازی کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک اہم میچ میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو سے27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں ...

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

دہلی میں بڑھتی آلودگی کی ذمہ دار مودی حکومت ہے، کانگریس کا سنگین الزام

دہلی میں بڑھتی آلودگی کے لیے کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو ذمہ دارٹھہریا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے آج (17 مئی) کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ معیار کو نظر انداز کرتے ہوئے دہلی میں تقریباً ایک درجن بجلی گھروں میں کوئلہ استعمال کیا جا رہا ہے اور مرکز کی ...

مہاراشٹر غداروں کو کبھی معاف نہیں کرتا، ادھوٹھاکرے کا ایکناتھ شندے گروپ پر سخت حملہ

ملک میں لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں ووٹنگ ہوچکی ہے۔ پانچویں مرحلے کے تحت 20 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تمام سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اس دوران شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے نے شیوسینا توڑنے والوں کے ساتھ بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا ...

بھٹکل؛ پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں کامیابی

پڑوسی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ میں  بھٹکل کی ایک طالبہ  خدیجہ افزا ء بنت  محمد امجد جعفر نے گریڈ 12 کے شعبہ سائنس میں  98 فیصد کے ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے۔ اس طالبہ نے ہندی میں سو میں سو مارکس، میتھس سائنس میں 120 میں  120 ،  فزیکس میں 120 میں 119 اورانگلش میں سو میں 99 مارکس حاصل کئے ...