ایس سی/ ایس ٹی کو گلے نہ لگانے والی بی جے پی آج وووٹ حاصل کرنے کے لئے اُن کو قرار دے رہے ہیں ہندو ؛ اشوک گہلوت کا بی جے پی اور آر ایس ایس پر حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd June 2022, 12:12 PM | ملکی خبریں |

جئے پور، 23؍ جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) بی جے پی اور آر ایس ایس پر حملہ کرتے ہوئے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بدھ کے روز کہا کہ بھگوا پارٹی نے کبھی بھی ایس سی/ ایس ٹی برادریوں کو گلے نہیں لگایا، لیکن آج وہ ووٹ حاصل کرنے کی امید میں کہہ رہے ہیں کہ وہ بھی ہندو ہیں۔ اشوک گہلوت نے بتایا کہ  بی جے پی کے ارکان ملک میں فرقہ وارانہ انتشار پیدا کرنے کے لیے لوگوں کو اکسا رہے ہیں۔ 

پڑوسی ملک پاکستان کی مثال دیتے ہوئے اشوک گہلوت نے کہا کہ "میں بی جے پی، آر ایس ایس کے لیڈروں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کب تک ہندو مذہب کے نام پر لوگوں کو اکساتے رہیں گے؟ ہمارے سامنے ایک مثال ہے، ہمارا پڑوسی ملک پاکستان مذہب کے نام پر بنایا گیا لیکن جلد ہی دو حصوں میں کیوں تقسیم ہو گیا؟ انہوں نے سوال کیا کہ ’’اندرا گاندھی کے دور میں 90 ہزار پاکستانی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیئے، حالانکہ یہ الگ بات ہے کہ مودی اندرا گاندھی کا نام نہیں لیتے۔ میں یہ بھی خاص طور پر کہنا چاہوں گا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش دو ملک کیوں بنے، جب دونوں میں زیادہ تر مسلمان تھے۔"

اشوک گہلوت نے کہا کہ ’’مذہب کے نام پر ملک بنانا ایک بات ہے، لیکن اسے برقرار رکھنا دوسری بات ہے۔ میں خود 1971 میں بنگلہ دیش کے پناہ گزینوں کی خدمت کے لیے سرحد پر گیا تھا، اس لئے مجھے معلوم ہے کہ وہاں کی صورتحال کیا تھی۔ پھر مجھے  بتاؤ کہ ایک مذہب کے نام پر دو ملک کیوں بنائے گئے؟اس کا مطلب ہے کہ مذہب کے نام پر ملک بن سکتے ہیں، لیکن اس بات کی گارنٹی نہیں ہے کہ یہ ایک ہی رہیں گے۔ یہ ہم نے اپنے پڑوس میں دیکھا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ آج وہ ہندو راشٹر کی بات کر کے لوگوں کو بھڑکا رہے ہیں۔ حال ہی میں امت شاہ جی نے ہندی کے بارے میں 2 لفظ بولے اور پورا جنوبی ہندوستان احتجاج میں کھڑا ہو گیا۔ امت شاہ جی کو یہ کہتے ہوئے اپنے الفاظ واپس لینے پڑے کہ ان کا کہنے کا یہ مطلب نہیں تھا، جب ملک کے لوگ زبان کے نام پر ناراض ہو جاتے ہیں تو آپ سوچ سکتے ہیں کہ مذہب کے نام پر ان کی کیا سوچ ہو سکتی ہے، کیا یہ ملک ہندو مذہب کے نام پر متحد رہ سکتا ہے؟

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔