انتخابی بانڈ گھوٹالہ جمہوریت کے لئے خطرہ، پارلیمنٹ میں احتجاج، کانگریس کا پی ایم مودی سے خاموشی توڑنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 22nd November 2019, 11:51 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22/نومبر(ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے انتخابی (الیکٹورل) بانڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس پر روک لگانے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں کانگریس کے دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے اراکین پارلیمنٹ شامل ہوئے۔اراکین پارلیمنٹ اپنے ہاتھوں میں الیکٹورل بانڈ کے متعلق تحریر نعروں والی تختیاں لئے ہوئے تھے۔ کانگریس لیڈروں نے نعرے بازی کی اور انتخابی بانڈ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی كاے وضاحت کرنی چاہئے ۔ کانگریس کا الزام ہے کہ انتخابی بانڈ کے ذریعے رشوت دی جا رہی ہے۔ صرف حکمراں پارٹی کو ہی انتخابی چندہ مل رہا ہے۔رہنماؤں نے اس معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی سے بیان دینے کا مطالبہ کیا اور الیکٹورال بانڈ کو ایک ’گھوٹالہ‘ اور ’جمہوریت کے لئے خطرہ‘ قرار دیا ہے۔ مظاہرہ کے دوران کانگریس رہنماؤں نے ’6000 کروڑ کی ڈکیتی‘ اور ’بولو پردھان منتری‘، ’انتخابی بانڈز کاکا ہے، دن دہاڑے ڈاکا ہے‘ اور ’انتخابی بانڈ بند کرو‘ جیسے نعرے لگائے۔احتجاج مظاہرے میں راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈ ر غلام نبی آزاد، کانگریس کے لیڈر آنند شرما اور لوک سبھا میں کانگریس پارٹی کے لیڈرادھیر رنجن چودھری شامل ہوئے۔واضح رہے کہ کانگریس پارلیمنٹ میں سرمائی اجلاس کے آغاز سے ہی انتخابی بانڈوں کا معاملہ اٹھا رہی ہے اور اسے ایک ’بڑا گھوٹالہ‘ قرار دے رہی ہے۔ جمعرات کو بھی کانگریس اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے لوک سبھا میں اس مسئلے کو اٹھایا تھا اور ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا تھا۔ کانگریس نے راجیہ سبھا میں یہ مسئلہ اٹھایا ہے اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کو لوک سبھا میں اٹھائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...