راجیہ سبھا کی 18نشستوں کیلئے انتخابات 19 جون کو

Source: S.O. News Service | Published on 2nd June 2020, 12:20 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،2؍ جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راجیہ سبھا کی18نشستوں کے لئے رواں ماہ کی19تاریخ کو انتخابات ہوں گے- الیکشن کمیشن نے یہ معلومات دی ہیں -ان میں مدھیہ پردیش اورگجرات بھی شامل ہیں جہاں توڑجوڑکاکھیل چلاہے -مارچ میں ہونے والے انتخابات کورونا وائرس کی وبا اور اس کے نتیجے میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر ملتوی کردیئے گئے تھے- اب لاک ڈاؤن میں نرمی کی جارہی ہے، لہٰذاکمیشن نے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کردیا-الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ چیف سکریٹریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک سینئرافسر کی تعیناتی کریں تاکہ انتخابات کے انعقادکے نظام کو یقینی بنایا جائے- کووڈ-19کی روک تھام کے تمام طریقوں پر عمل کرنا چاہئے-گذشتہ فروری میں، کمیشن نے17 ریاستوں میں 55نشستیں بھرنے کیلئے انتخابات کا اعلان کیا تھا- انتخابی اہلکاروں نے مارچ میں کہا تھا کہ10ریاستوں میں 37 نشستیں بلامقابلہ پرکی گئیں - الیکشن کمیشن نے پیرکوکہاہے کہ تمام عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے18 نشستوں پر انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے-اس فہرست میں آندھرا پردیش اور گجرات کی4نشستیں، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں تین، جھارکھنڈ میں دو اور شمال مشرقی ریاستوں میگھالیہ اور منی پور میں ایک ایک نشست شامل ہے-ووٹنگ19جون کو صبح9بجے شروع ہوگی-

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔