کیرالہ اور کمٹہ میں چاند دیکھے جانے کی تصدیق؛ بھٹکل، بیندور، کنداپور، اُڈپی اور مینگلور میں بھی عید کا اعلان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th April 2024, 8:22 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 9/اپریل  (ایس او نیوز)   پڑوسی ریاست کیرالہ کے  کونّانی میں چاند دیکھے جانے کےساتھ ساتھ بھٹکل سے 55  کلو میٹر کمٹہ کے ونلی میں بھی عیدالفطر کا  چاند دیکھے جانے کی تصدیق کے بعد ایک طرف کمٹہ میں  عید الفطر کا اعلان کیا گیا، وہیں بھٹکل، بیندور، گنگولی، کنداپور، اُڈپی، مینگلور سمیت آس پاس کے تمام علاقوں کے ساتھ پڑوسی  ریاست کیرالہ میں عیدالفطر کا اعلان کیاگیا ہے۔ جس کے ساتھ ہی کل بدھ 10/ اپریل کو ان تمام علاقوں میں عیدالفطر منائی جائے گی۔

بھٹکل قاضی صاحبان کی طرف سے  چاند دیکھے جانے کی تصدیق اور عید الفطر کا اعلان ہوتے ہی  شہر کی اکثر مساجدسے تکبیر کی صدائیں سنی گئی۔جبکہ سوشیل میڈیا پر عید مبارک کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

رمضان کے آخری عشرہ میں سینکڑوں مسلمان شہر کی مسجدوں میں  اعتکاف میں بیٹھے تھے، قاضی صاحبان کی طرف سے عید کا اعلان ہوتے ہی  نو دنوں بعد وہ اپنے گھروں کی طرف لوٹنے لگے۔

بھٹکل عید گاہ میں صبح 7:15 بجے عید کی دوگانہ ادا کی جائے گی، جس کے لئے جامع مسجد سے ٹھیک 6:45 بجے جلوس عید گاہ کے لئے نکلے گا۔  عیدگاہ  کمیٹی کی طرف سے مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ  باوضو ہوکر   اپنے ساتھ جائے نماز (مُصلیٰ) لے کر وقت سے پہلے ہی عیدگاہ پہنچ جائیں۔

تعلقہ کے پُرورگا(موگلی ہونڈا) کی مسجد سیدنا بلال جمعہ مسجد میں  عید کی نماز 7:45 بجے پڑھی جائے گی۔

اُدھر مرکزی جماعت المسلمین  تینگنگونڈی کے ذمہ دارنے بتایا کہ بھٹکل جامعہ آباد عیدگاہ میں صبح 7:30  بجے عیدکی دوگانہ ادا کی جائے گی جس کے لئے  تینگنگونڈی سے 6:45  بجے اور   فردوس نگر سے سات بجے  جلوس نکلے گا۔

بھٹکل تعلقہ کی شرالی علی میاں مسجد میں صبح آٹھ بجے اور شرالی رحمانیہ مسجد میں 8:30 بجے  عید کی نماز ادا کی جائے گی۔

تعلقہ کے مرڈیشور   میں چار جمعہ مساجد میں عید کی نماز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مرڈیشور جماعت کے ذمہ دار نے بتایا کہ جامع مسجد،  نور مسجد،  غوثیہ مسجداور حُسین مسجد چاروں میں ایک ساتھ صبح سات بجے عید کی دوگانہ ادا کی جائے گی۔

قریبی علاقہ منکی میں  عید الفطر کی نماز عیدگاہ میں صبح سات  بجے  ادا کی جائے گی جبکہ منکی ناخدا محلہ جامع مسجد میں صبح ٹھیک آٓٹھ بجے عید کی نماز ہوگی۔

یاد رہے کہ سعودی عربیہ اور متحدہ عرب  امارات میں آج رمضان کے تیس روزے مکمل کرنے کے بعد  کل بدھ کو ہی  عیدالفطرمنائے جانے  کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس طرح کرناٹک کے ساحلی علاقوں اور کیرالہ سمیت گلف ممالک میں ایک ساتھ کل بدھ کو عید منائی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔