ہریانہ: آئی این ایل ڈی لیڈر کے گھر پر 48 گھنٹے بعد بھی ای ڈی کی چھاپہ مار کاروائی جاری

Source: S.O. News Service | Published on 6th January 2024, 8:01 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

چنڈی گڑھ،6/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) آئی این ایل ڈی لیڈر  دلباغ سنگھ کے گھر پر 48 گھنٹے بعد بھی ای ڈی کی چھاپہ مار کاروائی جاری ہے جس کو لے کر بتایا گیا ہے کہ سابق ایم ایل اے دلباغ سنگھ کے خلاف غیر قانونی ہتھیار اور شراب رکھنے کے الزام میں پرتاپ نگر پولیس اسٹیشن میں ایکسائز ایکٹ اور آرمس ایکٹ کے تحت دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ غیر قانونی کانکنی معاملے میں درج منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ای ڈی کی ٹیم نے جمعرات کی صبح آئی این ایل ڈی لیڈر دلباغ سنگھ اور ان کے معاونین کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، 48 گھنٹے سے زیادہ وقت گزرنے کے بعد بھی گھر کے دونوں گیٹ اندر سے بند ہیں نہ کوئی اندر آسکتا ہے نہ کوئی باہر جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دلباغ سنگھ گھر کے اندر ہی موجود ہیں۔ ای ڈی نے یہ کارروائی ہریانہ کے 20 مقامات پر کی جن میں یمنا نگر، سونی پت، موہالی، فرید آباد، چنڈی گڑھ اور کرنال شامل ہیں۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے فیض پور میں دلباغ سنگھ کے فارم ہاؤس سے غیر ملکی شراب کی 100 سے زیادہ بوتلیں، بہت سے غیر ملکی جدید ترین ہتھیار، 300 زندہ کارتوس اور 5 کروڑ روپے کی نقدی برآمد کی ہے۔

ای ڈی کے اہلکار جمعہ کی شام دلباغ سنگھ کی رہائش گاہ سے ان کی کار میں تین بیگ لے گئے۔ ای ڈی نے آئی این ایل ڈی کے سابق ایم ایل اے اور ان کے ساتھیوں کے گھر سے ہندوستان اور بیرون ملک کئی جائیدادوں کے دستاویزات بھی برآمد کیے ہیں۔ دلباغ سنگھ آئی این ایل ڈی سے یمنا نگر کے سابق ایم ایل اے ہیں۔ وہ آئی این ایل ڈی لیڈر ابھے سنگھ چوٹالہ کے قریبی ہیں۔ چار سال قبل دلباغ سنگھ کی بیٹی کی شادی ابھے چوٹالہ کے بیٹے ارجن سے ہوئی تھی۔ ہریانہ میں 2019 کے اسمبلی انتخابات میں دلباغ سنگھ ریاست کے امیر ترین امیدواروں میں شامل تھے۔ انہوں نے انتخابی حلف نامے میں اپنے اثاثوں کی مالیت 34 کروڑ روپے درج کی تھی۔

ای ڈی کی ٹیم سونی پت میں کانگریس ایم ایل اے سریندر پنوار اور ان کے ساتھی سریش تیاگی کے گھر بھی پہنچی۔ سریندر پنوار کے ٹھکانے پر رات گئے تک چھاپہ مار کارروائی جاری رہی۔ ای ڈی نے کرنال میں بی جے پی لیڈر منوج وادھوا کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔ بی جے پی لیڈر منوج وادھوا کا گھر سیکٹر 13 میں ہے، جہاں ای ڈی کی ٹیم نے دستاویزات کی جانچ کی۔ وہ یمنا نگر میں کان کنی کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ وادھوا نے 2014 میں منوہر لال کھٹر کے خلاف آئی این ایل ڈی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔ 2019 میں، انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا اور انہیں دونوں مواقعوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد میں وہ بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی، کسانوں کو دیا گیا یہ مشورہ

  تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ ویلور، رانی پیٹ، تروپتور اور ترووناملائی اضلاع میں زیادہ تر آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی بچا ہے۔ اس لیے کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی فصلوں کا رخ کریں جن میں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تمل ناڈو کے آبی وسائل کے محکمے کے ذرائع نے آئی اے این ...

غیر معمولی گرمی کے سبب آئندہ دنوں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کا امکان

ریٹنگ ایجنسی کرسیل نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیںمعمول سے اوپردرجۂ حرارت کے سبب اگلے چند ماہ تک بڑھ سکتی ہیں۔یاد رہے کہ  انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی )نے پیش گوئی کی تھی کہ سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔جون میں مانسون کے آغاز کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ...

ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں5دنوں تک شدید گرمی کا امکان

ملک کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں آئندہ پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی  ) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی نے  مغربی بنگال، اڈیشہ اور سب ہمالیائی مغربی بنگال کے الگ تھلگ علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی ...

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔