6 ریاستوں کے داخلہ سیکریٹری اور بنگال کے ڈی جی پی کا تبادلہ

Source: S.O. News Service | Published on 19th March 2024, 11:55 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 19/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) انتخابی تاریخوں کے اعلان کے ۲؍ دن بعد الیکشن کمیشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ۶؍ ریاستوں کے داخلہ سیکریٹریز، مغربی بنگال کے ڈی جی پی اور ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔ اس دوران مغربی بنگال میں جہاں نئے ڈی جی پی کااعلان ہوگیا ہے وہیں  اس تبادلے کیلئے ممتا حکومت نے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ہٹائے گئے زیادہ تر ریاستی سیکریٹریوں کے پاس ایک سے زائد محکمے تھے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق لوک سبھا انتخابات سے قبل انتخابی مشینری کی غیر جانبداری کو یقینی بنانے کی سمت میں یہ ایک اہم قدم  ہے البتہ اپوزیشن جماعتیں اسے حکمراں محاذ کی ایما پر اُٹھایا گیا قدم بتا رہی ہیں۔ ریاستی سیکریٹریوں کے تبادلوں پر کوئی تنازع اسلئے نہیں اٹھا کیونکہ ان میں سے بیشتر کے پاس ایک سے زائد محکمے تھے لیکن مغربی بنگال کے ڈی جی پی کو ہٹانے سے ضرور ایک تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ بنگال کے ڈی جی پی کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کاقریبی سمجھا جاتا ہے۔  

 ذرائع کے مطابق کمیشن نے پیر کو مغربی بنگال کے   ڈائریکٹر جنرل  آف پولیس راجیو کمار کو انتخابی ذمہ داریوں سے دور رکھنے کا حکم دیا تھا۔اسی کے ساتھ ریاستی حکومت سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ ان کی جگہ پر تعینات کرنے کیلئے تین پولیس افسران کے ناموں کا ایک پینل بھیجےتاکہ الیکشن کمیشن ان تینوں میں سے ڈی جی پی کے طور پر کسی ایک کاانتخاب کرسکے۔ کمیشن نے ریاستی حکومت کو اس سلسلے میں کارروائی مکمل کرنے کیلئے شام۵؍ بجے تک کا وقت دیا تھا۔ بہرحال ریاستی حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ناموں کاایک پینل الیکشن کمیشن کو بھیج دیا تھا، جن میں وویک سہائے کا بطور ڈی جی پی انتخاب کرلیا گیا۔

 اسی طرح الیکشن کمیشن نے ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر اقبال سنگھ چہل کو بھی انتخابی کام سے  الگ کرنے کا حکم دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اتر پردیش، بہار، گجرات، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور جھارکھنڈ کی حکومتوں کو اپنے موجودہ ہوم سکریٹریز کو بھی ان کے عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ ان کی جگہ دیگر افسران کو کمیشن کی نگرانی میں تعینات کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے میزورم اور ہماچل پردیش کی حکومتوں کو بھی اپنے عمومی انتظامی محکموں کے سکریٹریوں کو تبدیل کرنے کے حوالے سے کچھ اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

 مغربی بنگال کی طرف سے ڈی جی پی راجیو کمار کے جانشین کے عہدے کیلئے تین نام پیش کردیئے گئے ہیں۔ کمیشن نے اس فہرست کا پہلا نام وویک سہائے کو ریاست کے اگلے ڈی جی کے طور پر منظور کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ ۲۰۲۱ء کے اسمبلی انتخابات کے دوران ممتا بنرجی نندی گرام میں انتخابی مہم کے دوران زخمی ہو گئی تھیں۔ اس وقت ان کے چیف سیکوریٹی ایڈوائزر ۱۹۸۸ء بیچ کے آئی پی ایس آفیسر وویک سہائے تھے۔ انہیں گزشتہ نومبر میں ڈی جی (ہوم گارڈ) کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ وویک سہائے کے ساتھ،دو دیگر سینئر آئی پی ایس افسران، سنجے مکھرجی اور راجیش کمار کے نام کو بھی حکومت نے ریاستی پولیس کے اگلے ڈی جی کے طور پر کمیشن میں بھیجا تھا۔ سنجے فی الو قت ریاستی فائر ڈپارٹمنٹ کے ڈی جی ہیں جبکہ راجیش ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کے سربراہ ہیں۔چیف الیکشن کمشنرراجیو کمار نے سنیچر کو لوک سبھا انتخابات کے فوری اعلان کے ساتھ ہی ملک بھر میں معیاری انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ آئی پی ایس افسر راجیو کمار کے خلاف۴۸؍ گھنٹے کے اندر یہ کارروائی کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...