اروناچل پردیش میں محسوس کئے گئے زلزلے کے جھٹکے، 3.6 کی شدت
ایٹہ نگر، 14 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اروناچل پردیش میں جمعہ کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔لوئر سبانسری ضلع میں صبح 9 بج کر 42 منٹ پر 3.6 شدت کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ہے،لوگ صبح صبح اپنے کام پر نکل رہے تھے کہ انہوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے، آنا فانا میں کئی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔24 اپریل 2019 کو بھی اروناچل پردیش میں بدھ کی صبح درمیانہ شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔زلزلے کے ان جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گئی تھی۔زلزلے کی شدت 5.8اندازہ کیا گیا تھا۔قومی زلزلے سائنس سینٹر نے بتایا تھا کہ صبح 1:45 بجے زلزلے کا مرکز مغربی سیاگ ضلع تھا۔اس سے پہلے امریکہ ایجنسی امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 6.1 بتائی تھی۔