شدت کی گرمی کے چلتے بھٹکل میں طوفانی ہواوں کے ساتھ شروع ہوگئی بارش

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th April 2024, 8:48 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 13/اپریل (ایس او نیوز)  بھٹکل میں صبح سے جاری شدت کی گرمی کے چلتے، شام ہوتے ہوتے بارش شروع ہوگئی، جس کے ساتھ ہی کچھ پل کے لئے  عوام کو گرمی سے راحت مل گئی، لیکن بے موسم برسات کی وجہ سے عوام  اِس بات کو لے کر پریشان ہیں کہ اب شہر میں گرمی کی شدت میں مزیداضافہ ہوگا۔

شام ٹھیک آٹھ بجے شہر میں طوفانی ہوائیں چلنی شروع ہوگئی، جس کے ساتھ ہی شہر بھر میں الیکٹری سٹی بند ہوگئی، ابھی پانچ منٹ کا وقفہ بھی نہیں گذرا تھا کہ اچانک بارش شروع ہوگئی۔  طوفانی ہوائیں چلنی شروع ہوتے ہی دوپہیوں پر سوار اکثر لوگ اپنی گاڑیوں کو کنارے لگا کر  ہوائیں رُکنے کا انتظار کرنے لگے۔ پتہ چلا ہے کہ  ہوائیں اتنی تیز تھی کہ  کئی علاقوں میں  کنارے پارک کئے گئے اسکوٹر اور بائک ہوا کے زور پر نیچے گرگئے۔ ا یک آٹو رکشہ ڈرائیور  نے بتایا کہ  ہواوں کا زور دیکھ کر اُس نے فوراً اپنا آٹو کنارے لے جاکر روک دیا ،  جس کے ساتھ ہی بجلی بند ہوگئی، ابھی ہوائوں کا سلسلہ رُکنے ہی والا تھا کہ  بارش شروع ہوگئی۔

پتہ چلا ہے کہ بھٹکل میں بارش شروع ہونے سے پہلے گنگولی، بیندور اور شیرور میں کچھ وقفے کے لئے بارش ہوئی تھی، جس کے بعد بھٹکل میں بارش شروع ہوگئی۔ قریب 45 منٹ تک بارش کے بعد بارش کا سلسلہ رُک چکا ہے۔

بھٹکل میں صبح سے ہی  شدید گرمی سے لوگ پریشان تھے،  درجہ حرارت 32 ڈگری دکھا رہا تھا، لیکن محسوس ہورہا تھا کہ 34 ڈگری سے بھی زیادہ ہے۔ لیکن اب بے موسم بارش سے  عوام   گرمی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔

الیکٹری سٹی بند ہونے کے تعلق سے   محکمہ ہیسکام کے آفسر نے بتایا کہ  طوفانی ہوا اور بارش کو دیکھتے ہوئے  پیشگی اقدام کے طور پر عارضی طور پر بجلی بند کی گئی ہے۔ بارش رُکتے ہی  بجلی سروس بحال کی جائے گی۔

بتاتے چلیں کہ جمعہ کو  ہبلی، منڈگوڈ، یلاپور اور ہلیال وغیرہ  علاقوں میں  شدید گرمی کے بعد بارش ہوئی تھی،  بعض جگہوں پر بارش کے ساتھ بجلی گرنے سے   جانوروں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔