انتظامات اس طرح کیے گئے ہیں کہ مسلمان ووٹ نہ ڈال سکیں، انتخابات کے درمیان ممتا بنرجی کا بڑا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 30th April 2024, 11:34 AM | ملکی خبریں |

کولکاتا، 30/اپریل  (ایس او نیوز/ایجنسی ) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو مرشد آباد میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ووٹنگ کے انتظامات اس طرح کئے گئے کہ مسلمان ووٹ نہ ڈال پائیں۔ انہوں نے عازمین حج کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ووٹ ڈالو اور حج پر جاؤ۔ اضلاع میں اسی طرح کے انتظامات کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔ کیونکہ ان لوگوں نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے، تاکہ مسلمان ووٹ نہ ڈال پائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی فورسز بی جے پی کی ہدایت پر کام کر رہی ہیں۔ ممتا نے کہا، ’’میں مرکزی فورسز سے کہوں گی کہ آپ کا کام طویل ہے۔ طویل عرصے تک کام کرنا ہے۔ میں مرکزی افواج کا بہت احترام کرتای ہوں لیکن ایسا کام نہ کریں کہ آپ کو بعد میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔ بی جے پی کے کہنے پر گولیاں نہ چلائیں۔‘‘

ممتا نے کہا کہ وہ ہر صبح نیند سے اٹھ کر دیکھئے ’پبلسٹی منسٹر‘ کا چہرہ! ہر وقت ان کا ہی چہرہ۔ نیند میں بھی ان کا چہرہ دیکھنا وحشت ناک ہے۔ ہر ایک کی آنکھیں کتنی خوفناک ہیں۔ نیند میں آنکھیں دیکھ دہشت ہو رہی ہے۔ کب ایک بم پھوڑ دیں؟ پتہ نہیں وہ کب کھانے آ جائے۔ پتہ نہیں کاٹ کھائے۔ یہ ان کا حال ہے۔ لوگ خوفزدہ ہیں۔‘‘

ممتا بنرجی حال ہی میں درگاپور میں ہیلی کاپٹر میں سوار ہوتے ہوئے زخمی ہو گئیں۔ وہ درگاپور سے آسنسول جاتے وقت ہیلی کاپٹر کے اندر گر گئیں۔ انہیں وہاں ٹی ایم سی امیدوار شتروگھن سنہا کی حمایت میں ایک ریلی سے خطاب کرنے جانا تھا۔ جب ممتا بنرجی ہیلی کاپٹر کے اندر جا رہی تھیں تو وہ اپنا توازن کھو بیٹھیں اور لڑکھڑا کر گر گئیں۔ ان کی ٹانگ میں ہلکی چوٹ لگی تھی اس کے سیکورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر ان کی مدد کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیرون ملک سے غیر قانونی اور نامناسب چندہ لینے کے الزامات بے بنیاد، انتخابات کی وجہ سے لگائے جا رہے: عآپ

عام آدمی پارٹی پر بیرون ملک سے غیر قانونی اور نامناسب چندہ لینے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے ان الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ برسوں پرانا الزام ہے۔ ان تمام باتوں پر عام آدمی پارٹی وزارت داخلہ، الیکشن ...

دہلی-این سی آر میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری، درجہ حرارت 47 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ

دہلی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور آئی ایم ڈی نے جمعہ تک انتہائی درجہ حرارت کو لے کر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ گرمی اس حد تک تباہی مچا رہی ہے کہ پیر کو بھی دہلی کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 47 ڈگری سیلسیس کو پار کر گیا تھا۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے قومی راجدھانی میں گرمی کی لہر کے حالات ...

بی جے پی کیجریوال پر حملہ کرا سکتی ہے؛ عآپ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کا سنگین الزام

عآپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کیجریوال پر قاتلانہ حملہ کروانے کی سازش تیار کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’کیجریوال کے جیل سے باہر آنے سے بی جے پی بوکھلائی ہوئی ہے۔ اب یہ لوگ کیجریوال پر قاتلانہ حملہ ...

کیجریوال کی خودسپردگی سے قبل ہی ای ڈی عدالت پہنچ گئی، عبوری ضمانت ختم ہوتے ہی حراست کا مطالبہ

 دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ نے مبینہ دہلی آبکاری پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 10 مئی کو عبوری ضمانت دی تھی۔ انہیں 2 جون کو عدالت میں خودسپردگی کرنی ہے۔ مگر ان کی خودسپردگی سے قبل ہی ای ڈی انہیں حراست میں لینے کے لیے عدالت پہنچ گئی۔ ای ڈی ...