کرناٹک میں ضلع و تعلقہ پنچایت انتخابات ؛ ضلع پنچایت میں 25 ، تعلقہ پنچایت میں 387 حلقوں کا اضافہ

Source: S.O. News Service | Published on 10th September 2023, 1:25 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 10/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) مختلف وجوہات کی بنیاد پر ملتوی ہوتے آرہے گرام پنچایت اور ضلع پنچایت انتخابات کے انعقاد کے سلسلہ میں کرناٹک پنچایت راج سیما نرینا کمیشن نے ریاست کے 31 اضلاع کے ضلع پنچایت اراکین کی تعداد اور حلقوں کے حدود کو مقرر کر نے کے شائع کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق حلقے کی تقرری کے لئے نئے رہنما خطو ط پر عمل کرنے کی وجہ سے ضلع اور تعلقہ پنچایت حلقوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلی میعاد کے مقابلے موجودہ 25 ضلع پنچایت اور 387 تعلقہ پنچایت حلقوں کا اضافہ ہوا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مقرر کردہ تعلق ہ اور ضلع پنچایت اراکین کی تعداد اور حلقے کی حدود کے سلسلہ میں اگر اعتراضات ہو توں 19 ستمبر کی شام 5 بجے تک داخل کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ اعتراضات بدزریعہ آن لائن اور بذریعے ڈاک یا خود پہنچ کر پیش کرسکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اعتراضات بذریعہ آن لائن https:rdpr.karnataka.govt.in/rdc/public پر داخل کئے جاسکتے ہیں یا ذاتی طور پر کرناٹک پنچایت راج سیما نرینا کمیشن ، تھرڈگیٹ ، دوسری منزل، کمرہ نمبر 222/Aامیڈ کر ویدھی ، بنگلورو ر دے سکتے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ ضلع اور تعلقہ پنچایت حدودو کے چند علاقے شہر مقامی اداروں میں شامل ہونے سے آباد کی بنیاد پر حلقوں کو مقرر کرنے کی وجہ سے چند اضلاع کے ضلع پنچایت حلقوں کی تعداد میں چند تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

کمیشن کی جانب سے سے مقرر 31 اضلاع کے ضلع پنچایت حلقوںکی تعداد 1,118 تک پہنچ چکی ہے، اس سے قبل 30 اضلاع کے ضلع پنچایت حلقوں کی تعداد 1093 تھی، بلاخصوص بنگلورو شہری ضلع پنچایت میں اس سے قبل 50 حلقے تھے جو گھٹ کر 28 ہوئے ہیں۔

اس طرح بنگلورو دیہی ضلع مٰں 25 حلقے اب 21، داونگرے میں 36 حلقوں کی بجائے 29 حلقے تھے، اب بڑھ کر 54 ہوچکے ہیں۔جبکہ بیلاری ضلع میں اس سے قبل موجود 40 حلقے اب تقسیم کے بعد بیلاری اور وجئے نگر اضلاع کے لئے فی ضلع 28 حلقے مقرر کئے گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 31 اضلاع کے تعلقہ پنچایت حلقوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہواہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔