سکینڈ پی یو سی میں مینگلور پرسٹیج کالج میں زیرتعلیم بھٹکلی طالبہ کی امتیازی کامیابی
بھٹکل 12اپریل (ایس او نیوز) مینگلور پرسٹیج کالج میں سکینڈ پی یو سی (سائنس) میں زیر تعلیم بھٹکلی طالبہ بلقیس بانو بنت محمد محسن سعدا نے 600 میں 585 (97.50 فیصد) مارکس کے ساتھ امتیازی کامیابی درج کی ہے جس پر بھٹکلی جماعت المسلمین کے ذمہ داران نے نہایت خوشی کا اظہار کیا ہے۔
بلقیس نے میتھس اور بائیولوجی میں 100 میں 100 مارکس، کیمسٹری اور ہندی میں فی کس 98 ،انگریزی میں 97 اور فزیکس میں 93 مارکس حاصل کئے ہیں۔ اسی کےساتھ پوری کالج میں بھی بلقیس نے اول رینک سے کامیابی حاصل کی ہے۔
کالج انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پرسٹیج کالج نے گذشتہ سال کی طرح اِمسال بھی سکینڈ پی یو سی میں صد فیصد کامیابی درج کی ہے۔کالج کے 37 اسٹوڈینٹس امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوئے ہیں، 90 فرسٹ کلاس اور 12 سکینڈ کلاس سے کامیاب ہوئے ہیں۔