جیل میں قیدی نے کی خودکشی، ہاتھ پرلکھا’موت کے ذمہ دار‘ڈپٹی جیلرکا نام

Source: S.O. News Service | Published on 15th January 2021, 9:41 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15/جنوری (آئی این ایس انڈیا) امبالا کی سنٹرل جیل ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ یہاں جیل میں قیدی کی خودکشی کا معاملہ طول پکڑ چکا ہے،جہاں ایک قیدی نے اپنی ہاتھ پر لکھے ایک خود کش نوٹ میں ڈپٹی جیلر راکیش لوچر کا نام لکھا ہے۔

قیدی نے لکھا ہے کہ میری موت کا ذمہ دار ڈپٹی جیلر راکیش لوچر ہیں۔ ڈپٹی جیلرکے خلاف لگے سنگین الزامات کے درمیان ان کا تبادلہ دو دن قبل پنچکولہ جیل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ امبالا سنٹرل جیل سوالوں کے گھیرے میں ہے کیوں کہ یہاں پہلی بار خودکشی کا معاملہ نہیں ہو رہا ہے۔ اس سے قبل جون 2020 میں 2 قیدی خودکشی کرچکے ہیں۔گزشتہ ایک ہفتے سے جیل انتظامیہ پر پابندیوں کے ساتھ مار پیٹ کے الزامات لگ رہے ہیں۔ اور اب ایک قیدی نے اپنی زندگی ختم کرکے ڈپٹی جیلر کو مورد کا الزام ٹھہرایا۔

متوفی قیدی کے بیٹے اجے نے بتایا کہ اس کے والد کو 20 سال کی سزا سنائی گئی تھی، لیکن بدھ کے روز ایک فون آیا کہ اس کے والد کی موت ہوگئی ہے۔ ان کے ہاتھ پر ’راکیش لوچر موت کا ذمہ دار ہے‘ لکھا ہوا تھا، اس معاملے میں ڈی ایس پی سلطان سنگھ نے کہا کہ ایک قیدی کی خودکشی کا معاملہ آیا، جس کا نام وجے اور اس کو دفعہ 302 کے تحت  عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جو بھی سچ سامنے آئے گا، اس کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔