’ٹک ٹاک‘پرپابندی کا پر زور مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 20th May 2020, 3:47 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20؍ مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گزشتہ کچھ دنوں سے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک اور یو ٹیوب کے یوزرس کے درمیان تیکھی نونک جھونک دیکھنے کو مل رہی تھی،اب اس جنگ نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے۔مشہور ٹک ٹاکر فیصل صدیقی نے ایک ویڈیوشیئر کیا تھا جس میں وہ تیزاب حملے کی حمایت کر رہے تھے۔اس ویڈیو پر کافی ہنگامہ ہوا تھا اور قومی خواتین کمیشن نے صدیقی کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کروائی تھی،اب ایک اور ٹِک ٹاک ویڈیو سامنے آیا ہے جس سے سوشل میڈیا میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔حال میں ایک اور ٹک ٹاک کلپ سامنے آیا ہے جس پر لوگوں کی خاصی توجہ گئی ہے۔اس ویڈیو میں دو نوجوان لڑکے ایک ڈیوٹ ویڈیوز بناتے دکھائی دے رہے ہیں، جس میں ایک لڑکی کے جنسی استحصال کو ڈریمیٹائز طریقے سے فلمایا۔اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ سکتے میں آ گئے ہیں اور ٹک ٹاک ایپ کو فوری طور پربند کئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔سابق ماڈل اور اداکارہ پایل روہتگی نے اس ویڈیو کلپ کو ٹویٹر پرشیئر کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی بی جے پی لیڈر تیجندر بگا نے بھی یہ ویڈیوشیئر کرتے ہوئے قومی خواتین کمیشن کی صدر ریکھا شرما کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اس پرپابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ریکھا شرما نے اس ٹویٹ کو نوٹس میں لیتے ہوئے لکھاکہ میرا اس پر سخت نظریہ ہے کہ ٹک ٹاک کوہندوستان میں مکمل طور بند کر دینا چاہئے-

اور میں اس بارے میں حکومت ہند کو لکھوں گی۔ٹک ٹاک پر نہ صرف ایسے ناخوشگوار ویڈیوز ہیں بلکہ یہ نوجوانوں کو غلط زندگی اور غلط راستے پر لے جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔