دہلی فسادات :ای ڈی حراست میں بھیجے جانے کے خلاف طاہر حسین نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی

Source: S.O. News Service | Published on 10th September 2020, 12:41 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،10؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی فسادات سے جڑے منی لانڈرنگ کے معاملے میں 3 دن کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی )کی حراست میں بھیجے جانے کےخلاف عام آدمی پارٹی سے معطل کونسلر طاہر حسین نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ انہوں نے حراست میں بھیجے جانے کے ذیلیعدالت کے 7ستمبر کے حکم کو رد کرنے کی مانگ کی ہے۔سنوائی کے دوران جسٹس یوگیش کھنہ نے طاہر کے وکیل سے کہا کہ جس فیصلے کی وہ بات کر رہے ہیں اسے پیش کریں۔جسٹس نے اس کے ساتھ ہی طاہر کی عرضی پر سنوائی 10ستمبر کے لئے ملتوی کردی۔

ای ڈی طاہرحسین کے خلاف منی لانڈرنگ معاملے میں جانچ کر رہی ہے۔ ای ڈی کا الزام ہے کہ طاہراوراس سے جڑے شخص نے فرضی کمپنیوں کے ذریعہ 1.10کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی اور اس روپے کا استعمال سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر کیا گیا۔طاہر نے عرضی میں کہا ہے کہ ای ڈی نے اسے 20اگست کو تہاڑ جیل سے گرفتار کیا تھا اور 28اگست سے اسے جانچ ایجنسی کی چھ دن کی حراست میں رکھا تھا۔

اس کے بعد ای ڈی نے دوبارہ 9دن کی حرست بڑھانے کی ذیلی عدالت سے مانگ کی تھی ۔اس پر ذیلی عدالت نے 7ستمبر کو تین دن کی حراست بڑھاتے ہوئے حکم دیا کہ 10ستمبر کو اسے تہاڑ جیل کو سونپ دیا جائے گا۔وہیں ای ڈی نے ذیلی عدالت میں کہا تھا کہ طاہر کے خلاف منی لانڈرنگ کے علاوہ دھوکہ دہی ،فرضی واڑہ اور مجرمانہ سازش رچنے کے کئی معاملے درج ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔