غازی پور بارڈر پر کسانوں کو روکنے والی دیوار گرانے کا عمل شروع، ٹریفک جام سے ملے گی راحت

Source: S.O. News Service | Published on 20th March 2024, 1:39 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 20/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) کسان مظاہرین کو دہلی سے باہر رورکنے کی غرض سے غازی پوربارڈر پر بنائی گئی دیوار اب گرائی جا رہی ہے۔ اس دیوار کے ہٹ جانے سے لوگوں کو ٹریفک جام سے راحت ملے گی۔ دراصل کسانوں کو دہلی آنے سے روکنے کے لیے یوپی گیٹ پر پولس انتظامیہ ایک دیوار بنائی تھی۔ اس دیوارکی وجہ سے دہلی-غازی آباد آنے جانے والوں کو ٹریفک جام کی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اس دیوار کے ہٹائے جانے سے غازی آباد، اندرا پورم، ویشالی، وسندھرا اور کوشامبی سے دہلی جانے والے لوگوں کو ٹریفک کی پریشانی سے کافی راحت ملے گی۔

واضح رہے کہ کسانوں نے 13 فروری کو کسان تحریک شروع کی تھی جس کے تحت وہ ایم ایس پی کے لیے قانون بنانے اور سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات کو لاگو کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ یہ کسان ’دہلی چلو مارچ‘ کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں پنجاب و ہریانہ کی سمبھو بارڈر پر روک دیا گیا تھا۔ س دوران دہلی کی تمام سرحدیں بھی سیل کر دی گئیں جس کی وجہ سے دہلی این سی آر میں لوگوں کو ٹریفک جام کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

کسانوں کے جو مطالبات تھے ان پر کسانوں اور حکومت کے درمیان کئی بار مذاکرات ہوئے لیکن سب بے نتیجہ رہے۔ اس کے بعد آخری بار 14 مارچ کو کسانوں نے دہلی کے رام لیلا میدان میں کسان مزدور مہاپنچایت کا انعقاد کیا۔ یہ مہاپنچایت پولیس کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد منعقد کی گئی تھی۔

پولیس نے کسانوں کو چند شرائط کے ساتھ 'کسان مزدور مہاپنچایت' منعقد کرنے کی اجازت دی تھی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ وہ ٹریکٹر ٹرالیاں لے کر نہیں آئیں گے، نہ ہی کوئی مارچ نکالیں گے اور 5 ہزار سے زائد مظاہرین ایک جگہ جمع نہیں ہوں گے۔ اس مہاپنچایت کا مقصد حکومت کی پالیسیوں کے خلاف لڑائی تیز کرنا، ایم ایس پی جیسے مسائل پر توجہ مرکوز کرنا اور سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات کو نافذ کرنا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی، کسانوں کو دیا گیا یہ مشورہ

  تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ ویلور، رانی پیٹ، تروپتور اور ترووناملائی اضلاع میں زیادہ تر آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی بچا ہے۔ اس لیے کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی فصلوں کا رخ کریں جن میں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تمل ناڈو کے آبی وسائل کے محکمے کے ذرائع نے آئی اے این ...

غیر معمولی گرمی کے سبب آئندہ دنوں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کا امکان

ریٹنگ ایجنسی کرسیل نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیںمعمول سے اوپردرجۂ حرارت کے سبب اگلے چند ماہ تک بڑھ سکتی ہیں۔یاد رہے کہ  انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی )نے پیش گوئی کی تھی کہ سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔جون میں مانسون کے آغاز کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ...

ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں5دنوں تک شدید گرمی کا امکان

ملک کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں آئندہ پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی  ) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی نے  مغربی بنگال، اڈیشہ اور سب ہمالیائی مغربی بنگال کے الگ تھلگ علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی ...

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔