یومِ جمہوریہ تشدد: جموں سے دو ملزمان گرفتار، سازش رچنے کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 23rd February 2021, 1:36 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) یومِ جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں نکالی جانے والی کسان ٹریکٹر پریڈ کے دوران ہونے والے تشدد کے واقعہ کی تفتیش لگاتار جاری ہے۔ تشدد کے ملزمان کی دھر پکڑ کے لیے دہلی پولیس کی کرائم برانچ لگاتار چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ دبش کے دوران کئی ملزمان گرفتار کر لیے گیے ہیں، جبکہ بقیہ ملزمان پر شکنجہ کسنے کی تیاری چل رہی ہے۔

اس ضمن میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے جموں سے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے مطابق جموں کے رہائشی موہندر سنگھ خالصہ اور مندیپ سنگھ نے 26 جنوری کو لال قلعہ میں ہونے والے تشدد میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان جموں کے رہائشی ہیں۔ موہندر سنگھ کو یونائٹیڈ کشمیر فرنٹ کا سربراہ بتایا جا رہا ہے۔ دونوں ملزمان کو جموں و کشمیر پولیس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کو دہلی لایا جا چکا ہے اور اب انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں دہلی پولیس انہیں ریمانڈ پر لینے کی درخواست کرے گی۔

اس سے قبل دہلی پولیس نے یوم جمہوریہ پر تشدد کے دوران لال قلعہ پر تلوار لہرانے والے 29 سالہ جسپریت سنگھ کو دہلی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دہلی پولیس اس معاملہ میں کئی لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے اور متعدد کی تلاش ہنوز جاری ہے۔

خیال رہے کہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ملک بھر کے کسانوں نے دہلی میں 26 جنوری کو ٹریکٹر پریڈ نکالی تھی۔ ریلی کے دوران ہنگامہ ہو گیا اور اسی دوران مظاہرین کا ایک گروپ لال قلعہ پہنچ گیا اور وہاں سکھوں کا مذہبی پرچم لہرا دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...