دہلی میں فضائی آلودگی، 13 ہاٹ اسپاٹ کے سلسلہ میں خصوصی حکمت عملی تیار

Source: S.O. News Service | Published on 14th October 2023, 1:01 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی ، 14/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)  ملک کی راجدھانی دہلی میں آلودگی کی سطح میں ہر دن کے ساتھ اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ آج بھی دہلی کے کئی علاقوں میں صبح کے وقت آسمان پر دھند چھائی ہوئی تھی۔ اس دوران دہلی کے چیف سکریٹری نے دہلی میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے خصوصی حکم جاری کیا ہے۔ دہلی کے 13 ہاٹ سپاٹ پر آلودگی کو روکنے کے لیے خصوصی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔

دہلی کے جن 13 ہاٹ سپاٹ کے لیے خصوصی حکمت عملی تیار کی گئی ہے وہ آنند وہار، وویک وہار، دوارکا، اوکھلا، وزیر پور، اشوک وہار، آر کے پورم، بوانا، نریلا، جہانگیر پوری، روہنی، منڈکا اور پنجابی باغ ہیں۔ ایم سی ڈی اور این ڈی ایم سی کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان ہاٹ سپاٹ کے لیے ٹارگٹڈ اور مخصوص اقدامات کو تیز کریں۔

دہلی کے تمام 11 اضلاع کے لیے پہلی بار مانیٹرنگ کمیٹیاں بنائی گئی ہیں، جن کی سربراہی ایک کوآرڈینیٹر کریں گے اور ان میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، ڈی سی پی ٹریفک، ڈپٹی کمشنر ایم سی ڈی، چیف انجینئر ڈی ڈی اے اور دیگر افسران بطور ممبر شامل ہوں گے۔ مانیٹرنگ کمیٹیاں جی آر اے پی کے رہنما خطوط پر عمل درآمد کریں گی اور دیگر کاموں کے ساتھ فیلڈ وزٹ بھی کریں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی مستعفی

دہلی کانگریس کے ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی نے اچانک اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اروند ر سنگھ لولی نے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کو چار صفحات پر مشتمل خط ارسال کرکے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا اور ان کے سامنے استعفیٰ کی کئی وجوہات پیش کیں۔ انہوں نے اپنے ارسال کردہ خط ...

کالے قوانین کی منسوخی کے لئے انڈیا الائنس کی کامیابی ناگزیر: فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کے روز کہاکہ وزیر اعظم نے انتخابی جلسوں کے دوران مسلمانوں پر براہ راست حملہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو مل کر یہ سوچنا چاہئے ، آخر کار ہم پر یہ براہ راست حملہ کیوں ہو رہا ہے، ہم سے یہ دشمنی کیسی ، مسلمانوں نے کسی کا ...

تیسرے مرحلہ میں بی جے پی کو ایک بھی نشست نہیں ملے گی: اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو نے اتوار کے دن دعویٰ کیاکہ بی جے پی لوک سبھا الیکشن کے مرحلہ سوم میں ایک بھی نشست نہیں جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ برسرِ اقتدار جماعت میں 400پار کا نعرہ لگاتے وقت ہوا کے رخ کو غلط کوسمجھا۔

آئین میں تبدیلی و ریزرویشن کو ختم کرنے کے لیے بی جے پی چار سو سیٹیں جتنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ایک بار پھر ریزرویشن اور آئین کے حوالے سے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات اب کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بی جے پی آئین میں تبدیلی اور ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے اس لیے وہ 400 سیٹیں جیتنا چاہتی ہے۔ وہ آر ایس ایس کے ...

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی، کسانوں کو دیا گیا یہ مشورہ

  تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ ویلور، رانی پیٹ، تروپتور اور ترووناملائی اضلاع میں زیادہ تر آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی بچا ہے۔ اس لیے کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی فصلوں کا رخ کریں جن میں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تمل ناڈو کے آبی وسائل کے محکمے کے ذرائع نے آئی اے این ...

غیر معمولی گرمی کے سبب آئندہ دنوں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کا امکان

ریٹنگ ایجنسی کرسیل نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیںمعمول سے اوپردرجۂ حرارت کے سبب اگلے چند ماہ تک بڑھ سکتی ہیں۔یاد رہے کہ  انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی )نے پیش گوئی کی تھی کہ سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔جون میں مانسون کے آغاز کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ...

ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں5دنوں تک شدید گرمی کا امکان

ملک کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں آئندہ پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی  ) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی نے  مغربی بنگال، اڈیشہ اور سب ہمالیائی مغربی بنگال کے الگ تھلگ علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی ...

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔