دہلی حکومت نے اسکولوں کو دی ہدایت، کم کریں بچوں کے اسکول بیگ کا وزن
نئی دہلی،15/اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)دہلی حکومت نے قومی دارالحکومت کے اسکولوں سے اس بات کا یقین کرنے کو کہا ہے کہ بچوں کے اسکول بیگ کے وزن کم کرنے سے متعلق ہدایات پرسختی سے عمل کیا جائے۔انسانی وسائل وترقی کی وزارت (ایچ آر ڈی) نے بچوں کو بھاری بیگ کے بوجھ سے بچانے کے لئے 2016 میں ہدایات جاری کئے تھے۔تعلیم ڈائریکٹوریٹ (ڈی او ای) کے ایک سینئر افسر نے کہاکہ ہدایات پر عملدرآمد کے لئے ہم نے اسکولوں کو نئی ہدایات جاری کی ہیں۔بھاری بیگ اسکول کے طالب علموں کی صحت کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے۔ افسر نے کہاکہ بھاری اسکول بیگ بڑھتے ہوئے بچوں پر ایک سنگین، منفی جسمانی اثرات ہوتا ہے جو ان کے ’ورٹبرل کالم‘ اور گھٹنوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔اس کے علاوہ دو یا کثیر المنزلہ عمارتوں والے اسکولوں، جہاں بچوں کو سیڑھیاں چڑھنی پڑتی ہیں، ایسے میں بھاری بیگ کامسئلہ اور بڑھا سکتا ہے۔ہدایات کو اس بات کو ذہن رکھ کر تیار کیا گیا تھا کہ نصابی کتاب، گائیڈ، ہوم ورک اور کلاسورک نوٹ بک، کسی نہ کسی کام کی نوٹ بک، پانی کی بوتلیں، کھانے کی ٹوکری اسکول بیگ بوجھ بڑھا دیتے ہیں۔کبھی کبھی اسکول بیگ بھی بھاری ہوتے ہیں۔