راہل سے استعفیٰ واپس لینے کا مطالبہ کارکن نے کی خودکشی کی کوشش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd July 2019, 11:11 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،3؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی میں کانگریس دفتر کے باہر ایک کارکن نے خود کشی کرنے کی کوشش کی ہے-کارکن جیسے ہی پھانسی لگانے جا رہے تھا، وہاں پر موجود لوگوں نے اسے پکڑ لیا-اس دوران کارکن نے کہا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی کو اپنا استعفیٰ واپس لینا چاہئے، دوسری صورت میں خود کشی کر لوں گا-راہل گاندھی کانگریس صدر عہدے پر بنے رہیں، اس مانگ کو لے کر منگل کو پارٹی ہیڈ کوارٹر کے باہر سینکڑوں کی تعداد میں کانگریس کارکنوں نے مظاہرہ کیا-مظاہرین میں وہ لوگ بھی شامل تھے جنہوں نے راہل گاندھی کے ساتھ یکجہتی دکھانے کے لئے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے-مظاہرہ کرنے والوں میں دہلی کے پارٹی لیڈر راجیش للوتھیا، شوبھا اوجھا اور جگدیش ٹائٹلر شامل رہے-للوتھیا نے نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ راہل گاندھی کو اپنے عہدے پر بنے رہنا چاہئے-انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میں شکست کی ذمہ داری پارٹی کے تمام لیڈران کی ہے اور گاندھی کو اکیلے مجرم نہیں ٹھہرایا جا سکتا-اس سے ایک دن پہلے ہی پانچ کانگریس حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلی نے راہل سے ملاقات کی تھی اور ان سے درخواست کی تھی کہ وہ کانگریس صدر کے طور پر پارٹی کی قیادت کریں -

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔