کولار: رحمت نگر میں ہائی اسکول قائم کرنے کے لئے رحمت نگر کے ذمہ داران پر مشتمل وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th January 2024, 9:16 PM | ریاستی خبریں |

کولار   29 جنوری (ایس او نیوز/شبیر احمد) کے یم ایف ڈائریکٹر (KMF Director) یونس شریف عرف شنشیر کی قیادت میں آئیٹا اور کراٹا کے مشترکہ وفد نے  کولار  ڈپٹی کمشنر اکرم پاشاہ صاحب سے ملاقات کی اور رحمت نگر میں  ہائی اسکول قائم کرنے کی درخواست کی۔

یونس شمشیر صاحب نے ڈپٹی کمشنر سے ہائی اسکول کے سلسلے میں وزیر اعلی کے سیاسی سکریٹری نصیر احمد صاحب اور ضلع نگراں کار وزیر بائرتی سریش کے تیقن کا حوالہ دیتے ہوئے گزارش کی کہ رحمت نگر ، کولار سٹی کا کثیر آباد ی والا علاقہ  ہے   جہاں ہائی اسکول نہ ہونے کی وجہ سے کئی طلبہ خصوصاً لڑکیاں اعلی تعلیم سے محروم ہورہی ہیں جس کے نتیجے میں  اسکول سے  ڈراپ آوٹ کی شرح میں ہر سال  اضافہ ہورہا ہے. وفد نے  ڈپٹی کمشنر پر زور دیا کہ   علاقے میں ہائی اسکول کی اشد ضرورت  کو دیکھتے ہوئے ہائی اسکول کے قیام کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر  ڈپٹی کمشنر اکرم پاشاہ نے بذریعہ فون ڈی ڈی پی آئی سے اس معاملہ پر گفتگو کی اور وفد کو یقین دلایا کہ بہت جلد  اس  تعلق سے مناسب کاروائی کی جائے گی۔  اس وفد میں آئیٹا کے ضلعی صدر اصغر جاوید، سکریٹری ایاز احمد، محمد سہیل پاشاہ، یونس خان، سی آر پی ذبیح اللہ اور علیم پاشاہ  موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔