ندوۃ العلماء لکھنؤ میں آن لائن تعلیم کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 21st July 2020, 11:05 AM | ملکی خبریں |

 لکھنؤ ،21؍جولائی (ایس او نیوز) ملک کی معروف دینی درسگا دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ نے کورونا وبا ءکے دوران بحرانی حالات سے نمٹنے اور تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انتظامیہ طلباء کی تعداد محدود کرنے کے ساتھ آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کرنے جارہا ہے ۔ پرانے طلباء کو آن لائن داخلہ کی تجدید کی ہدایت دیتے ہوئے نئے داخلے نہ کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔ داخلے کی تجدید کی آخری تاریخ 8؍ اگست ہے اور فیس 525 روپئے طے کی گئی ہے، جو آن لائن ادا کی جائے گی۔ ندوۃ العلماء میں امسال کئی شعبوں میں داخلے نہیں ہوں گے ۔ 8 ؍ اگست کو اساتذہ کو دارالعلوم میں حاضری کے لئے بلایا گیا ہے، اس کے بعد ہی آن لائن تعلیم کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے سرکاری اداروں کو آن لائن تعلیم کا حکم دیا ہے۔ اب عصری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ دینی تعلیمی اداروں نے بھی اس جانب پیش رفت کی ہے۔

دارلعلوم ندوۃ العلماء کے مہتمم مولانا سعید الرحمٰن اعظمی ندوی کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق ندوۃ العلماء کی تعلیمی کمیٹی نے آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل طلباء کو nadwa.in پر داخلے کی تجدید کرانی ہوگی۔ اعلان کے مطابق امسال دارالعلوم میں نئے داخلے نہیں ہوں گے۔ خصوصی اول، ثالثہ ادب، تدریب افتاء ، المعہد العالی للدعوۃ و الفکرالاسلامی نیز شعبئہ انگریزی اور صحافت نہیں کھولے جائیں گے یعنی ہر وہ شعبہ جس میں نئے داخلے ہوتے رہے ہیں ، امسال ان  میں نئے داخلے نہیں ہوں گے۔ اسی طرح فضیلت اول شرعیہ، ادب اور دعوہ کے درجہ کو بھی موقوف کردیا گیا ہے۔ گزشتہ برس کے علیا اولیٰ کے طلباء  کو علیا ثانیہ میں داخلے کی تجدید کرانی ہوگی۔

اعلان کے مطابق ملحقہ مدارس کے غیر سندی درجات جیسے عالیہ اولی ، عالیہ ثانیہ اور عالیہ ثالثہ کے جو طلبہ دارالعلوم آتے ہیں ان کو داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ دارالعلوم کھلنے کے بعد ہی ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ تعلیمی کمیٹی نے 8اگست داخلہ تجدید کی تاریخ طے کی ہے، 8 ؍اگست ہی کو اساتذہ کو دارالعلوم بلایا گیا ہے۔ جب تک تعلیمی اداروں کو حکومت کی جانب سے کھولنے کی اجازت نہیں ملتی تب تک آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس کیلئے پہلے طلباء  کو آن لائن داخلہ کی تجدید ندوہ کی ویب سائٹ پر کرانی ہوگی، بصورت دیگر ندوہ کے ریکارڈ میں ان کا اندراج نہیں مانا جائے گا۔ ویب سائٹ پر داخلہ فارم دستیاب ہے اور وہیں 525 روپئے فیس آن لائن جمع کرنے کیلئے لنک دیا گیا ہے۔

ندوۃ کی تعلیمی کمیٹی نے طلباء  کو واضح ہدایت دی ہے کہ وہ کسی بیرونی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں۔ انہیں ہرحال میں دارالعلوم کے ضوابط کی پابندی کرنی ہوگی۔ وہ اساتذہ یا ذمہ دارانہ دفتر کی مخالفت نہیں کریں گے ، ورنہ ان کا داخلہ خود بخود موقف ہو جائے گا اور ان کا ندوہ سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اخراج کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کوونا وباء  کی وجہ سے امسال ندوۃ العلماء  میں سالانہ امتحان منعقد نہیں ہوئے ہیں۔ طلباء  کو ششماہی امتحان کی بنیاد پر اگلے درجہ میں ترقی دے دی گئی ہے۔ جن طلباء  کو ترقی دی گئی ہے بس وہی داخلہ کی تجدید کراسکیں گے۔ متعدد شعبوں میں امسال نئے داخلے نہیں ہوں گے جس سے طلبہ کی تعداد بھی محدود ہوجائے گی۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس لئے بھی کیا گیا ہے تا کہ جب حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت ملے تو طلباء  جسمانی دوری پر عمل کرتے ہوئے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

بشکریہ: روزنامہ انقلاب

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔