کرناٹکا میں موٹر گاڑیوں کے ہائی سیکیوریٹی نمبر پلیٹس کی تاریخ میں توسیع

Source: S.O. News Service | Published on 14th February 2024, 8:57 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو،14 / فروری (ایس او نیوز) ریاست کرناٹکا میں موٹر گاڑیوں کے پرانے نمبر پلیٹس کو نئے ہائی سیکیوریٹی رجسٹریشن پلیٹس (ایچ ایس آر پی) سے بدلنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے ۔
    
وزیر برائے نقل و حمل رام لنگا ریڈی نے بتایا کہ نمبر پلیٹس بدلنے کے لئے مزید تین مہینے کی مہلت دی جا رہی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے میں کرناٹکا کے اندر نئے نمبر پلیٹس لگوانے کا سلسلہ بہت ہی سست رفتاری سے چل رہا ہے اور یہاں اب تک   18,32,787 موٹر گاڑیوں کے نمبر پلیٹس بدلے گئے ہیں اور موٹر گاڑیوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے صرف 9.16 % بنتا ہے ۔ 
    
وزیررام لنگا ریڈی نے اسمبلی میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ " دوسری ریاستوں میں یہ کام تیزی سے ہو رہا ہے، جبکہ ہماری ریاست میں تاخیر ہو رہی ہے ۔ اور اسے مکمل کرنے کے لئے مزید تین مہینے کی مہلت دی جا رہی ہے ۔ اس کارروائی میں تیزی لانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔"

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔