گردابی طوفان وایو کا خطرہ ٹلا؛ گجرات کی طرف بڑھنے والے طوفان نے رُخ بدل دیا؛ ساحلی علاقوں میں بھاری آندھی اور بارش کا خطرہ ابھی بھی برقرار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th June 2019, 2:48 PM | ملکی خبریں |

احمدا ٓباد 13/جون (ایس او نیوز)   گردابی طوفان  وایو کو لے کر گجرات پر چھائی مصیبت تھوڑی بہت کم ہوگئی ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے خبر دی ہے کہ 150 سے زیادہ کی رفتار سے  گجرات  کی طرف  بڑھ رہےگردابی طوفان وایو نے اپنا رُخ بدل دیا ہے۔ مانا جارہا ہے کہ  اب  یہ طوفان  گجرات کے ساحل کو چھو کر نکل جائے گا۔ حالانکہ  خطرہ ابھی پوری طرح ٹلا نہیں ہے، مگر کہا گیا ہے کہ  گردابی طوفان  پور بندر دوارکا کے پاس سے گذرے گا، جس سے ان علاقوں میں بھاری آندھی اور بارش ہوگی۔

گجرات سرکار کے   ایڈیشنل سکریٹری پنکج کمار نے  جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ  گردابی طوفان کی وجہ سے ابھی تک کسی کے زخمی ہونے یا مارے جانے کی کوئی خبر نہیں ہے، اسی طرح  گردابی طوفان کا فی الحال گجرات کے ہوائی اڈوں پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے، سورت، بھُج ، کیشود، کانڈلا، جام نگر، بڑودرا، احمد آباد میں  حالات  نارمل ہیں، دیو ، پوربندر اور بھاونگر کے ہوائی اڈوں پر 30-40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا ئیں چل رہی ہے، حالات پر باریکی سے نظر رکھی جارہی ہے۔

گجرات سرکار نے  حالات سے نپٹنے کے لئے  جنگی پیمانے پر تیاریاں کی ہیں اس دوران  این ڈی آر ایف کی 52 ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی  فوج کے تینوں شعبوں  کے ساتھ ساتھ کوسٹ گارڈ کو بھی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ پولس اور ریاستی سرکار کے اعلیٰ حکام لگاتار گردابی طوفان کی  نگرانی کررہے ہیں، طوفان کی رفتار 135 سے 145 کلو میٹر فی گھنٹہ بتائی جارہی ہے۔ لیکن  اس کی رفتار 160-170 کلو میٹر فی گھنٹہ بڑھنے کا بھی امکان ہے۔ ویسے تو  گردابی طوفان کا گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل  گیا ہے لیکن  سرکار و راحت رسانی کی ٹیموں نے  15 جون تک لوگوں کو  الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔

گردابی طوفان  کے چلتے مہاراشٹرا کے کوکن حصوں کے سبھی  سمندری ساحل کو عوام کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گردابی طوفان کے ٹکرانے سے پہلے ہی  کئی جگہوں پر اس کا اثر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سمندری موجوں میں زبردست بھونچال آیا ہوا ہے اور لہریں کافی اونچی اُٹھتی  ہوئی  ساحل سے تیز رفتاری کےساتھ ٹکرارہی ہیں۔

خیال رہے کہ  محکمہ موسمیات نے  اس بات کا خدشہ ظاہر کیا تھا کہ  گردابی طوفان وایو  گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا لیکن اب  یہ دن میں دوپہر بعد سوراشٹرا حصے سے ہوکر گذرے گا، محکمہ موسمیات کی آفسر منورما موہانتی نے بتایا کہ  اب گردابی طوفان  گجرات کے ساحل پر دستک نہیں دے گا البتہ یہ طوفان ویراول، دوارکا، پور بندر کے پاس سے  ہوکر گذرے گا۔

 

گردابی طوفان وایو پر اس سے قبل شائع رپورٹ

’وایو‘ نامی طوفان گجرات کے ساحل سے 175 فی کلومیٹر کی رفتار سے ٹکرانے کا خدشہ؛ چار لاکھ لوگ محفوط مقامات کی طرف منتقل؛ ائرپورٹ بند، ریلوے سروس معطل

 

 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔