’وایو‘ نامی طوفان گجرات کے ساحل سے 175 فی کلومیٹر کی رفتار سے ٹکرانے کا خدشہ؛ چار لاکھ لوگ محفوط مقامات کی طرف منتقل؛ ائرپورٹ بند، ریلوے سروس معطل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th June 2019, 12:44 AM | ملکی خبریں |

نئی د ہلی 12/جون (ایس او نیوز) بحیر عرب میں بنا گردابی طوفان  ' وایو'  نے اب خطرناک روپ اختیار کر لیا ہے اور جمعرات صبح یہ طوفان گجرات کے ساحل سے 175 کلو میٹر کی رفتار سے ٹکرانے کا خدشہ ہے ۔ وزیرداخلہ امت شاہ نے  کہا کہ حالات سے نپٹنے کے لئے این ڈی آر ایف کی 52 ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے ساتھ ساتھ فوج کے تینوں  شعبوں اور کوسٹ گارڈ کو بھی الرٹ  رکھا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے احمد آباد کے  ڈائریکٹر جینت سرکار نے بتایا کہ وایو طوفان نے  اب توقع سے  زیادہ خطرناک رُخ اختیار کرلیا ہے  اور صبح یہ گجرات کے ویراول ساحل سےکافی تیز رفتاری کےساتھ  ٹکرائے گا۔

اس سے قبل بتایا جارہا تھا کہ یہ طوفان  110 سے  155 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹکرانے والا ہے  مگر اب بتایا گیاہے کہ یہ اُس سے بھی تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور خدشہ ہے کہ  175 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے یہ  گجرات کے ویراول ساحل سے ٹکرانے والا ہے۔

خطرناک طوفان کے پیش نظر  گجرات کے  ساحلی اضلاع پر احتیاط کے  طور پر وسیع اقدامات کیے گئے ہیں۔11ساحلی اضلاع کے اسکولوں میں آج بدھ  اور کل جمعرات کو  چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلی وجے روپانی نے صرف اسی موضوع پر آج کابینہ کی میٹنگ  بھی بلائی  اور تمام حالات کا جائزہ لیا۔  انہوں نے  سبھی انچارج وزرا کو اپنے اپنے   اضلاع میں الرٹ رہنے  کی بھی  تاکید کی۔ اس کے علاوہ سبھی سرکاری افسروں کی چھٹیاں رد کردی گئی۔ ہزاروں کی تعداد میں ماہی گیروں کی کشتیاں واپس لوٹائی گئی ہیں جبکہ گھوگھا اور دہیج کے درمیان کھنبھات کے خلیج میں چلنے والی رو رو فیری کو کل سے تین دن کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

تقریباً 408 ساحلی گاؤں کے  لوگوں کو منتقل کرنے کا کام آج صبح شروع  کیا گیا تھا اور شام تک چار لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف  منتقل کیا گیا ہے۔ راحت اور بچاؤ کے کام کے لئے تینوں افواج کو بھی تیار رکھا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف کی تیس سے زیادہ ٹکڑیاں ان علاقوں میں تعینات ہیں۔ طوفان کے پیش نظر ساحلی علاقوں میں بھاری بارش کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ سمندری ساحلوں پر لوگوں کو نہ جانے کی صلاح دی گئی ہے۔ ادھر ساحلی علاقوں سمیت ریاست کے کئی مقامات پر آج بادل چھائے رہیں گے اور کئی مقامات پر بوندا باندی بھی ہوئی ہے۔ سمندر ی ساحل پر اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں۔

ائرپورٹ بند، ریلوے سروس معطل:  خطرناک طوفان کے پیش نظر ریلوے، سڑک اور ہوائی سفر  سبھی معطل کردی گئی ہیں ، پور بندر سمیت متاثرہ علاقوں کے ائرپورٹ سے اُڑانوں کو  بند کردیا گیا ہے۔ بتایا گیاہے کہ ائرپورٹ بند ہوجانے سے چار سو اُڑانوں پر اس کا اثر پڑا ہے۔ مغربی ریلوے نے  گجرات میں 15 ٹرینوں کو  رد کردیا ہے، کئی ایک ٹرینوں کے اوقات میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں بندرگاہ پر بھی کام کاج ٹھپ ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ارپورٹ سے  جمعرات کو  سو راشٹرا سے پور بندر، دیو، کانڈلا، منڈا، بھاو نگر کی اُڑانیں معطل کردی گئی ہیں۔ سبھی لوگوں کو گجرات کے ساحلی علاقوں کو خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے دو بار ایسے طوفانوں کی وارننگ آخر میں غلط ثابت ہوگئی تھی۔ سال 2014 کے اکتوبر میں نیلوفر طوفان اور 2017 کے دسمبر میں اوکھی طوفان گجرات ساحل سے ٹکرانے  کی بات کہی گئی تھی مگر جب طوفان آیا تو  بے حد معمولی طوفان رہا  جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا تھا حالانکہ اُس وقت بھی طوفان   سے نمٹنے کے لئے وسیع تیاریاں کی گئی تھیں اور تینوں افواج کو بھی تیار رکھا گیا تھا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...