سمندری طوفان جواد: وزیر اعظم نے راحت اور بچاؤ کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی

Source: S.O. News Service | Published on 2nd December 2021, 8:34 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،2؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کی صبح راجدھانی میں سمندری طوفان ’جواد‘ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مرکز اور ریاستی سطح پر تیاریوں کا ایک اعلیٰ سطحی جائزہ لیا اور لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے نکالنے کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں۔

نریندر مودی نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ لوگوں کو خطرناک علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنائیں۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق پی ایم مودی نے میٹنگ میں کہا کہ ضروری خدمات کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جانے چاہئیں اور اگر کوئی رکاوٹ ہے تو انہیں جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ تمام وزارتوں اور ایجنسیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مل کر اس طرح کام کریں کہ طوفان سے ہونے والے نقصان کو کم سے کم کیا جائے۔

نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں پہلے ہی 29 ٹیمیں بھیجی ہیں۔ ان کے ساتھ کشتیاں، درختوں کو کاٹنے کے لئے آری، ٹیلی کمیونیکیشن کا سامان وغیرہ بھی بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 33 ٹیموں کو تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔

ہندوستانی کوسٹ گارڈ اور بحریہ نے بھی اپنے جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کو راحت اور بچاؤ کے کاموں کے لیے تیار رکھا ہے۔ انہوں نے طوفان میں لاپتہ ہونے والوں کی تلاش اور ریسکیو کے لیے بھی تیاریاں کی ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ اور ہندوستانی فوج کے انجینئروں کو بھی تیار رکھا گیا ہے۔ مشرقی ساحل پر ڈیزاسٹر ریلیف اور طبی ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔