آندھرا کے ساحل سے آج ٹکرائے گا ’جواد‘، 54 ہزار افراد کا انخلا، اوڈیشہ کے 19 اضلاع میں اسکول بند

Source: S.O. News Service | Published on 4th December 2021, 11:20 AM | ملکی خبریں |

امراوتی ؍بھونیشور،4؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  خلیجِ بنگال میں پیدا ہونے والا گردابی طوفان ’جواد‘ آج یعنی ہفتہ کے روز شمالی آندھرا میں پہنچ سکتا ہے۔ اس طوفان کے سبب آندھرا پردیش، اوڈیشہ اور مغربی بنگال میں بھاری تباہی ہونے کا خدشہ ہے۔ جان و مال کے ممکنہ خطرے کو کم کرنے کے لئے آندھرا پردیش حکومت نے تین اضلاع سے 54008 لوگوں کا انخلا کر کے انہیں محفوظ مقامات تک پہنچا دیا ہے۔ راحتی ٹیموں نے شریکاکولم ضلع سے 15755، وجے نگرم سے 1700 اور وشاکھاپٹنم سے 36553 افراد کا انخلا کیا ہے۔

حکومت نے اسکولوں اور عوامی ہالز میں 197 راحتی کیمپ قائم کئے ہیں۔ ریاست میں این ڈی آر ایف کی 11 ٹیموں کو تعینات کیا یگا ہے جبکہ ایس ڈی آر ایف کی پانچ اور کوسٹ گارڈ کی چھ ٹیموں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

طوفان کے پیش نظر ریاستی حکومت نے حکم جاری کیا ہے کہ گرام پنچایتیں اور ضلع کلکٹریٹ دن رات کام کریں گی۔ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے دو ہیلی کاپٹروں کو تیار رکھا گیا ہے۔ حکومت نے راحتی کاموں کے لئے ایک کروڑ روپے بھی واگزار کئے ہیں۔.

ادھر، اوڈیشہ حکومت نے گردابی طوفان جواد کے پیش نظر ریاست کے 19 اضلاع میں اسکولوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اسکول اور محکمہ عوامی تعلیم کے حکم کے مطابق اوڈیشہ کے 19 اضلع میں محکمہ سے منسلک تمام سرکاری، امداد حاصل کرنے والے اور نجی اسکول گردابی طوران جواد کے پیش نظر 4 دسمبر کو بند رہیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔