پتور میں سی پی آئی ایم نے کیا "بی جے پی کو ہراو - بھارت کو بچاو" مہم کا آغاز

Source: S.O. News Service | Published on 8th April 2024, 1:38 PM | ساحلی خبریں |

پتور،  8 / اپریل (ایس او نیوز) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکس وادی) نے پارلیمانی الیکشن میں انڈیا بلاک سے وابستہ امیدواروں کو جیت دلانے کے لئے پتور میں "بی جے پی کو ہراو- بھارت کو بچاو" مہم کا آغاز کیا ۔ 
    
اس موقع پر بولتے ہوئے سی پی آئی ایم کے لیڈر ایڈوکیٹ بی ایم بھٹ نے کہا کہ عام لوگوں کے حقوق اور سہولتیں چھین کر کارپوریٹس کا تحفظ اور تعاون کرنے والی بی جے پی کو اس الیکشن میں شکست دینا بہت ہی ضروری ہوگیا ہے اس وجہ سے یہ مہم شروع کی گئی ہے ۔ کیونکہ اگر پھر ایک بار بی جے پی اقتدار پر آتی ہے تو عوام کی زندگی کے لئے انتہائی نقصان دہ بات ہوگی ۔ 
    
بھٹ نے کہا کہ سیکیوریٹی بانڈس کا گھوٹالہ ملک کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے ۔ 'نہ کھاوں گا نہ کھانے دوں گا' کی بات کرنے والے وزیر اعظم نریندرا مودی اب 'میں اکیلا کھاوں گا ، کسی دوسرے کو کھانے نہیں دوں گا' جیسے کام کر رہے ہیں ۔ کرپشن کا موقع نہ دینے کی بات کہنے والے مودی اب کرپٹ لوگوں کو اپنی پارٹی میں شامل کر رہے ہیں ۔ اور اس پارٹی میں شامل ہوتے ہی ان کا کرپشن پوری طرح صاف ہو جاتا ہے ۔ بدعنوان لیڈروں کو اپنے ساتھ ملاتے ہوئے مودی خود کو دیش بھکت اور رام بھکت کہلاتے ہوئے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ۔ 
    
بی ایم بھٹ نے کہا کہ بی جے پی کے گزشتہ 35 سالہ دور میں ضلع میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے ۔   اس لئے عوام چاہتے ہیں کہ ضلع میں انڈیا بلاک کے امیدوار کی جیت ہو ۔ دیش میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔