لاک ڈاؤن کے باوجود گجرات میں کورونا انفیکشن کی رفتار تیز، آسام کی بھی حالت بری

Source: S.O. News Service | Published on 31st May 2020, 9:22 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،31؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) پوری دنیا کورونا کے قہر سے پریشان ہے اور ہندوستان بھی لگاتار کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں کی وجہ سے بے حال ہوا جا رہا ہے۔ اس وبا کو کم کرنے کے لیے ہندوستان میں لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا گیا تھا اور اس لاک ڈاؤن کے 67 دن گزر جانے کے بعد اس کی رفتار کم ہونے کی جگہ بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ہر دن تقریباً 7 ہزار نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاستیں مہاراشٹر، دہلی، گجرات اور مدھیہ پردیش ہیں۔ لیکن آسام میں بھی انفیکشن تیزی کے ساتھ بڑھتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آسام میں گزشتہ تین دن میں معاملے دوگنے ہو گئے ہیں۔ آسام میں ہفتہ کے روز کورونا کے 159 نئے معاملے سامنے آئے۔ اسی کے ساتھ ریاست میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1200 کے قریب پہنچ گئی ہے۔ آسام میں کورونا کی وجہ سے 4 لوگوں کی موت بھی واقع ہو چکی ہے۔

ہندوستان میں سب سے زیادہ کورونا کے معاملے مہاراشٹر میں ہیں، لیکن 'جن ستّا' کی خبر کے مطابق گجرات میں معاملوں کے دوگنے ہونے کی رفتار سب سے تیز ہے۔ گجرات میں 27.13 فیصد کی شرح سے معاملے ڈبل ہو رہے ہیں۔ ریاست میں ابھی تقریباً 16 ہزار مریض سامنے آ چکے ہیں اور 980 لوگوں کی موت بھی واقع ہو چکی ہے۔ گجرات کے علاوہ تمل ناڈو میں بھی معاملے تیزی کے ساتھ دوگنے ہو رہے ہیں۔ تمل ناڈو میں 15.57 فیصد کی شرح سے معاملے ڈبل ہو رہے ہیں۔ اس معاملے میں تیسرے نمبر پر مہاراشٹر ہے جہاں 14.67 فیصد کی شرح سے کیسز ڈبل ہو رہے ہیں۔ مغربی بنگال اور بہار میں ڈبل ہونے کی شرح بالترتیب 13.35 اور 11.13 فیصد ہے۔

ویسے تو ملک میں کورونا کا اثر سب سے زیادہ مہاراشٹر میں ہے۔ یہاں اب تک 65 ہزار سے زیادہ لوگ کورونا انفیکشن کے شکار ہو چکے ہیں۔ 24 گھنٹے میں 99 نئی اموات کے ساتھ مہاراشٹر میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 2197 ہو گئی ہے۔ ریاست میں گزشتہ دو ہفتوں سے روزانہ تقریباً دو ہزار نئے کورونا کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

مہاراشٹر کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بھی کورونا کے نئے معاملوں کا ہر دن نیا ریکارڈ بن رہا ہے۔ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک بار پھر کورونا کے ریکارڈ 8380 مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ 193 اموات بھی ہوئی ہیں۔ یہ لگاتار دوسرا دن ہے جب ملک میں نئے کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار سے زیادہ دیکھنے کو ملی ہے۔ ہندوستان میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 82 ہزار 143 تک پہنچ گئی ہے اور مہلوکین کی تعداد 5164 ہو گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔