بہار اسمبلی انتخاب: کورونا پازیٹو اور 65 سال سے زیادہ عمر کے ووٹرس پوسٹل بیلٹ سے ڈالیں گے ووٹ

Source: S.O. News Service | Published on 2nd July 2020, 9:40 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،2؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا بحران کے دور سے گزر رہے بہار میں اسمبلی انتخابات کی تاریخیں بھی قریب آتی جا رہی ہیں۔ اس درمیان انتخابی کمیشن نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسمبلی انتخاب کے دوران کورونا پازیٹو ووٹرس اور 65 سال کی عمر سے زیادہ کے ووٹرس الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے نہیں بلکہ پوسٹل بیلٹ سے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

دراصل رواں سال کے آخر میں بہار اسمبلی انتخاب ہونے والے ہیں۔ ایسے میں الیکشن کمیشن نے کووڈ-19 سے پیدا حالات کو دیکھتے ہوئے کئی طرح کی گائیڈ لائنس جاری کی ہیں۔ اس مشکل وقت میں انتخاب کو آسان بنانے کے مقصد سے انتخابی کمیشن نے کئی شرائط و ضوابط میں تبدیلی بھی کی ہیں۔ اس کے تحت کورونا پازیٹو یا مشتبہ اور 65 سال کی عمر سے زیادہ کے ووٹرس گھر بیٹھے ہی پوسٹل بیلٹ سے ووٹ ڈال سکیں گے۔

انتخابی کمیشن نے اس بات کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے کہ بہار اسمبلی انتخاب کے دوران وزارت صحت اور وزارت داخلہ کے ذریعہ جاری گائیڈ لائنس یعنی ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔ انتخابی کمیشن نے سوشل ڈسٹنسنگ کے لیے بہار میں پولنگ اسٹیشن کی تعداد بڑھانے کا حکم بھی صادر کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے کہ ایک پولنگ اسٹیشن پر 1000 سے زائد ووٹرس نہ رہیں۔ ایسا کر کے پولنگ بوتھ پر ووٹروں کی بھیڑ پر قابو پایا جائے گا۔

واضح رہے کہ بہار میں اسمبلی کی 243 سیٹیں ہیں اور موجودہ اسمبلی کی مدت کار 29 نومبر 2020 کو ختم ہو رہی ہے۔ انتخابی کمیشن کو 29 نومبر سے پہلے ہی انتخاب کرانے ہوں گے اور ہر بار کی طرح اس بار بھی بہار کے انتخاب کئی مراحل میں کرائے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

یوم آزادی کے موقع پر 926 پولس اہلکاروں کو تمغے سے نوازا گیا

یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں 926 پولس اہلکاروں کو پولس میڈل سے نوازا گیا ہے، جن میں سے 215 پولس اہلکاروں کو بہادری کا میڈل، 80 اہلکاروں امتیازی کاموں کے لیے صدر جمہوریہ کا تمغہ اور 631 اہلکاروں کو خصوصی خدمات کے لیے صدرجمہوریہ کے تمغے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کا قوم کے نام خطاب: ’کورونا کا سب سے زیادہ اثر غریبوں پر، مرکز نے کئی قدم اٹھائے‘

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ملک میں کورونا وبا کے خطرے پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ اس کا سب سے زیادہ اثر غریبوں پر ہوا ہے اور حکومت نے اس کے اثر سے نجات دلانے کے لئے کئی فلاحی قدامات کئے ہیں جس کی وجہ سے درہم برہم زندگی کی پریشانیاں کم ہوئی ہیں۔

متھرا : کرشن مندر کے لئے مسجد کے انہدام کا اعلان کرنے والے دیو مراری کے خلاف ایف آئی آر

 ایودھیا میں بابری مسجد کو شہید کرنے کے بعد فیصلہ مندر کے حق میں آنے کے بعد سے ایک طبقہ کے حوصلہ بلند نظر آ رہے ہیں اور اب ان کی نظریں ملک کی دیگر ان مساجد پر مرکوز ہیں جہاں تنازعہ کھڑا ہوتا رہا ہے۔