ہندوستان میں کورونا کی صورتحال انتہائی دھماکہ خیز! ایک لاکھ52ہزار نئے معاملے،839؍ اموات
نئی دہلی،12؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسوں کا ہر روز نیا ریکارڈ قائم ہو رہا ہے- اتوار کے روز ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ نئے کورونا کیسوں رپورٹ ہوئے- یہ ایک دن میں کورونا انفیکشن کی سب سے بڑی تعداد ہے-
وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 152879 نئے کیس درج کئے گئے- اس کے ساتھ، مریضوں کی مجموعی تعداد 13358805 تک جا پہنچی ہے- وہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 839 مریض ہلاک ہو گئے- اب تک مجموعی طور پر 169275 / افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں -یہ مسلسل پانچواں دن ہے جب کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں - اس سے قبل 10/ اپریل کو 145384، 9/ اپریل کو 131968، 8/ اپریل کو 126789 اور 7 / اپریل کو 115736 کیس درج ہوئے-