مودی کی گارنٹی کا حشر’انڈیا شائننگ‘ جیسا ہی ہوگا؛ سی ڈبلیو سی کے اجلاس سے ملکارجن کھرگے کا خطاب 

Source: S.O. News Service | Published on 20th March 2024, 11:29 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 20/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی)  کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں ان کی پارٹی کی جیت یقینی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی 'مودی حکومت کی گارنٹی' کا وہی حشر ہوگا جو 2004 کے عام انتخابات میں 'شائننگ انڈیا ' کا ہوا تھا مسٹر کھرگے نے لوک سبھا انتخابات کے لیے کانگریس کے منشور کو منظور کرنے کے لیے بلائی گئی پارٹی کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز تنظیم کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں کہا کہ ملک تبدیلی چاہتا ہے کیونکہ موجودہ حکومت کی ضمانتیں دھوکہ ثابت ہو رہی ہیں۔ ملک کے ماحول سے اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ مودی حکومت کی گارنٹی 2024 کے عام انتخابات میں بھی وہی انجام پائے گی جو 20 سال پہلے 2004 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی حکومت کے 'شائننگ انڈیا' نعرے کا ہوا تھا۔

انہوں نے کہاکہ "بھارت جوڑو نیائے یاترا کے 5 ستونوں میں سے ہر ایک میں پانچ ضمانتیں ہیں - کسان نیائے، یووا نیائے، ناری نیائے، مزدور نیائے اور حصہ داری نیائے۔ ہر نیائے ستون کے تحت پانچ ضمانتوں کے تحت کانگریس پارٹی نے ایک کل 25 ضمانتی دی ہیں، ان سب کا ذکر منشور میں تفصیل سے کیا گیا ہے۔"

کانگریس صدر نے کہا کہ 1926 سے کانگریس کے منشور کو ملک کی سیاسی تاریخ میں ’’یقین و عزم کی دستاویز‘‘ سمجھا جاتا ہے۔ عوام سے جڑے بنیادی مسائل پر اپنی توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے اور اگلے پانچ سالوں میں ہماری ترجیحات کو عوام تک مضبوطی سے پہنچانا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ "ملک تبدیلی چاہتا ہے۔ موجودہ مودی سرکار کی ضمانتیں بھی وہی انجام پانے والی ہیں جو 2004 میں بی جے پی کے 'انڈیا شائننگ' کا ہوا تھا۔ اس کے لیے ہر گاؤں اور شہر میں کارکنوں کو کھڑا ہونا پڑے گا۔ آپ کو اپنا منشور گھر گھر پہنچانا پڑے گا۔"

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...