معاشی پیکیج کی آخری قسط جاری-کام کی بات کم،مودی حکومت کی تعریف زیادہ

Source: S.O. News Service | Published on 18th May 2020, 12:39 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،18؍مئی(اایس او نیوز؍ایجنسی) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اتوار کے روز معاشی پیکیج کی پانچویں اور آخری قسط جاری کر دی- آخری قسط میں بھی مودی حکومت کی طرف سے کئے کاموں کا ہی ذکر زیادہ تھا اور نئے اعلانات کم ہی نظر آئے- اس قسط میں وزیر خزانہ نے منریگا، اسکولی تعلیم، صحت، عوامی شعبہ کی کمپنیوں اور چھوٹی صنعتوں سے متعلق کچھ ضوابط کی تبدیلی پر توجہ دی -وزیر خزانہ نے کہا ”ملک کی صحت سے متعلق پی ایم مودی نے 15000 کروڑ کے منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس میں سے 4113 کروڑ ریاستوں کو دیئے گئے ہیں - اس میں سے 3750 کروڑ روپے ضروری اشیا پر خرچ ہوئے اور 505 کروڑ روپے ٹسٹنگ لیب اور کٹس پر خرچ ہوئے ہیں -“سیتارمن نے اپنی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ”آج ہمارے پاس پی پی ای کے 300 سے زیادہ گھریلو مینوفیکچررز موجود ہیں، اس وبا سے پہلے ہمارے پاس اس کا ایک مینوفیکچر بھی نہیں تھا- ہم پہلے ہی 51 لاکھ پی پی ای اور 87 لاکھ این- 95 ماسک اور 11.08 کروڑ ہائیڈروکسی کلوروکوین کی گولیاں فراہم کر چکے ہیں - وزیر خزانہ نے کہا ”مرکزی حکومت نے دیہی علاقوں میں روزگار کے لئے اسکیم ’منریگا‘ کے بجٹ میں بہت بڑا اضافہ کیا ہے- منریگا بجٹ میں 40 ہزار کروڑ کا اضافہ کیا گیا ہے- اس سے قبل منریگا کا بجٹ 61 ہزار کروڑ تھا، اب اس میں 40 ہزار کروڑ کا اضافہ کیا گیا ہے- مہاجر مزدور دیہات میں جانے کے بعد منریگا کے تحت اپنا اندراج کروا سکتے ہیں -“وزیر خزانہ سیتارمن نے کہا کہ اسکول لاک ڈاؤن میں بند کر دیئے گئے ہیں - ایسی صورتحال میں حکومت آن لائن تعلیم پر زور دے رہی ہے- انہوں نے بتایا کہ ڈی ٹی ایچ میں مزید 12 نئے چینلز شامل کئے جا رہے ہیں - اس کے علاوہ ریاستوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ 4 گھنٹے کا مواد فراہم کریں، جسے لائیو چینلوں پر دکھایا جا سکے-وزیر خزانہ نے بتایا کہ 100/ اسکولوں کو آن لائن کورسز کی منظوری دی گئی ہے-

نیز، ’پی ایم ای ودیا‘ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا- معذور (مختلف اہلیت رکھنے والے) بچوں کے لئے بھی آن لائن کورس چلایا جائے گا- سیتارمن نے بتایا کہ لاکڈائن میں بچوں پر دباؤ پڑتا ہے، لہٰذا بچوں کو نفسیاتی طور پر صحت مند رکھنے کے لئے بھی پروگرام شروع کئے جائیں گے-وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے چھوٹی صنعتوں کے حوالہ سے بھی اعلان کیا- انہوں کہا کہ کمپنی قانون کی بیشتر دفعات کو مجرمانہ زمرے سے باہر کیا جائے گا- انہوں نے کہا کہ ایک سال کے لئے دیوالیہ قرار دینے کے عمل پر روک لگائی جائے گی- اس کا مطلب یہ ہے کہ قرض کی ادائیگی نہ کر پانے پر ایک سال تک کسی کو دیوالیہ قرار نہیں دیا جائے گا- چھوٹی صنعتوں کے دیوالیہ پن کی حد بھی ایک لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ کر دی جائے گی-

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔