ملک میں کورونا کا قہر: 24 گھنٹوں میں 4 ہزار سے زائد نئے معاملے، 97 افراد لقمہ اجل

Source: S.O. News Service | Published on 11th May 2020, 2:45 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،11؍مئی (ایس او نیوز؍یو این آئی)  ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) تیزی سے پھیل رہا ہے اور پہلی بار ایک دن میں چار ہزار سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا انفیکشن کے 4213 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 67 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 97 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں میں اب تک 67152 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں 2206 لوگوں کا انتقال ہوچکا ہے، وہیں اب تک 20917 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

ملک میں مہاراشٹر اس انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ریاست کی صورتحال مسلسل خراب ہوتی جارہی ہے۔ مہاراشٹر میں 22171 افراد اس انفیکش کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 832 افراد کی موت ہوچکی ہے اور 4199 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی مغربی ریاست گجرات دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 8194 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 493 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 2545 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس مہلک وائرس کی وجہ سے قومی دارالحکومت دہلی کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ یہاں اب تک، 6923 افراد اس انفکشن کا شکار ہوچکے ہیں اور اس انفیکشن کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 73 ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 2069 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

راجستھان میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اب تک یہاں 3814 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 107 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 2176 افراد اس سے مرض سے بازیاب ہوئے ہیں۔ تمل ناڈو میں اس انفیکشن کے مریضوں کی تعداد سات ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور یہ تعداد 7204 تک جا پہنچی ہے اور 47 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 1959 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 3467 افراد اس انفیکشن کی زد میں آچکے ہیں۔ یہاں 74 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 1653 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

تلنگانہ میں ابھی تک 1196 افراد کورونا سے متاثر ہوئٍے ہیں اور یہاں مرنے والوں اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ ریاست میں اس انفیکشن سے جہاں 30 افراد ہلاک ہوئے ہیں وہیں اب تک 750 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں 1980 اور کرناٹک میں 848 افراد متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں اموات کی تعداد بالترتیب 45 اور 31 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ریاست جموں و کشمیر میں مریضوں کی تعداد 861 ہوگئی ہے جس میں نو افراد کی موت ہوگئی ہے۔ مغربی بنگال میں 185، پنجاب میں 31، ہریانہ میں 10 اور بہار میں چھ، کیرالہ میں چار، جھارکھنڈ اور اڈیشہ میں تین، ہماچل پردیش، آسام اور چنڈی گڑھ میں دو اور میگھالیہ اور اتراکھنڈ میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔